• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سوچی کی تصویری جھلکیاں

شائع February 20, 2014

سوچی اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ دلچسپ ہوتی جا رہی ہے، ناروے نے ایک مرتبہ پھر جرمنی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں امریکا نے چیک ری پبلک کو آوٴٹ کلاس کر دیا، امریکی ٹیم نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی اپنے نام کی۔

سرمائی اولمپکس میں پاکستان کے واحد کھلاڑی محمد کریم نے جائنٹ سلالم ایلپائن میں 71ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس مقابلے میں پہلی پوزیشن امریکہ جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن فرانس کے سکیئرز نے حاصل کی۔
سرمائی اولمپکس میں پاکستان کے واحد کھلاڑی محمد کریم نے جائنٹ سلالم ایلپائن میں 71ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس مقابلے میں پہلی پوزیشن امریکہ جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن فرانس کے سکیئرز نے حاصل کی۔
سوچی میں جاری گیمز کے وومینز بوبسلیف ایونٹ میں کینیڈین ایتھلیٹس کی پرفارمنس شاندار رہی۔ کیلی اور موئسے نے تین منٹ 50 اعشاریہ چھ ایک وقت کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

مینز آئس ہاکی کے کوارٹر فائنل میں روس نے فن لینڈ کے خلاف برتری تو حاصل کی لیکن اسے برقرار نہ رکھ سکی، فن لینڈ نے یکے بعد دیگرے تین گول بنائے اور میچ تین ایک سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میڈلز ٹیبل پر اب ناروے 9 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جرمنی 8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

ویمنز کے5000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کے فائنل میں بھی مقابلہ زوروں کا ہوا، جس میں چیک ری پبلک کی سیبلی کووا نے میدان مار لیا۔

بیتھلون مکسڈ ریلے میں مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔ ایتھلیٹس نے شاندار اسکینگ کا مظاہرہ کیا، پھر شوٹنگ میں اپنی مہارت دکھائی, ناروے کے سووینڈسن سب سے تیز رہے انہوں نے ایک گھنٹے نو منٹ سترہ سیکنڈز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ایک اور میچ میں کینیڈا نے لیٹویا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔