• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور: ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد قتل

شائع February 18, 2014
واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے بلاک ای میں پیش آیا
واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے بلاک ای میں پیش آیا

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے بلاک ای میں پیش آیا جہاں دو بھائی شاہد اور مجید ایک ہی گھر میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

مقتولین کے قریبی رشتے دار کے مطابق رات میں انہوں نے کال کی لیکن کوئی جواب نہ آنے پر انہوں نے گھر کا رخ کیا، یہاں آئے تو دیکھا کہ تمام افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر ملک اویس کے مطابق واقعہ رات کو پیش آیا جس میں فائرنگ کے ساتھ ساتھ تیز دھار آلے کو بھی استعمال کیا گیا۔

مقتولین میں تین بھائی، دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ مقتولین کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دی گئیں۔

ملک اویس کے مطابق ابھی تک واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا لیکن یہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024