• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی میں پولیس بس پر بم حملہ

شائع February 13, 2014

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع زراق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے نزدیک آج جمعرات 13 فروری کی صبح ایک بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد اب 13 ہوگئی ہے، جبکہ اس واقعہ میں 47 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

دھماکے سے پولیس بس کو شدید نقصان پہنچا،جبکہ اس کی آواز تین کلو میٹر دور تک سنی گئی۔

دھماکے میں زخمی ہونے  والے پولیس اہلکاروں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملے میں بارود سے بھری ایک گاڑی کا استعمال کیا گیا، جس نے ڈیوٹی پر جانے والے اہلکاروں کی بس کو نشانہ بنایا۔

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں ہوئے اس دھماکےمیں پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں تقریباً پچاس اہلکار سوار تھے۔

جناح ہسپتال کی اتظامیہ کے مطابق واقعہ میں زخمی اہلکاروں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔