• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پتنگ بازی کا بولی وڈ اسٹائل

شائع February 12, 2014

برصغیر پاک و ہند میں پتنگ بازی زمانہ قدیم سے انتہائی مقبول ہے، اب بولی وڈ جو اس خطے کی ثقافت پر بہت زیادہ اثر انداز ہے، اس رنگا رنگ کھیل کو کیسے فراموش کرسکتا ہے۔ تاہم اس میں بھی خطوں کے حساب سے مختلف انداز سامنے آتے ہیں، ایسے ہی چند رنگارنگ نظاروں کو دیکھتے ہیں۔

گجراتی ثقافت کی عکاسی کرتی فلم 'ہم دل دے چکے صنم' میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے پتنگ بازی کیلئے خصوصی نغمہ 'ڈھیل دے دے رے بھیا' فلمایا، جس میں اداکار سلمان خان  اٹریانا فیسٹیول کو مناتے نظر آئے۔

'کائی پو چے' فلم کا ٹائٹل ایک گجراتی فقرے سے لیا گیا، جس کا مطلب ہے میں نے پتنگ کاٹ دی، یہ فقرہ اس وقت سننے میں آتا ہے جب کوئی شخص دوسروں کی پتنگیں کاٹ دے اور پھر نعرے لگائے 'کائی پو چے' یہ فلم بھی دوستی کی عظمت اور فتح کے نعرے پر مبنی خیال پر تیار کی گئی۔

فلم 'فقرے' میں پتنگ بازی کو انتہائی دلچسپ انداز میں ہیرو نے ہیروئین سے دوستی کیلئے استعمال کیا۔ ایک گانے میں نوجوان لڑکوں نے پتنگوں کو لڑکیوں کے ٹیرس میں اس پیغام کیساتھ بھیجا کہ کیا تو مجھ سے دوستی کرے گی؟

ریتک روشن اور باربرا موری کی فلم 'کائٹس' میں پتنگ کو ایک اشارے کے طور پر استعمال کیا کہ محبت کرنے والے پتنگ کی طرح آزاد ہونا چاہتے ہیں۔ یہ فلم زیادہ کامیاب تو نہیں رہی مگر اس کی علامت پتنگ فلمی کہانی کے پلاٹ کا اہم حصہ تھی۔

فلم 'یہ کھلا آسمان' پتنگ بازی اور ارگرد کے تجربات پر مبنی تھی، اس فلم میں ایک نوجوان کو امتحانات میں ناکامی کے بعد چیلنجز کا سامنا تھا، جس کے باعث وہ اپنے دادا کے پاس جانے لگا۔ دادا نے اسے پتنگ بازی کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کا سبق سیکھایا۔