• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور کے سینما گھر میں دھماکے

شائع February 12, 2014

پشاور میں منگل کے روز شمع سینما میں ہونے والے تین دھماکوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس نے سینما میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت دھماکا ہوا وہاں 60 سے 70 افراد سینما کے اندر شو دیکھ رہے تھے۔

ایک عینی شاہد رحیم نے بتایا کہ وہ سینما میں پشتو فلم 'ارمان' دیکھ رہا تھا کہ اسی دوران دھماکا ہوا اور تیزی سے باہر کی جانب بھاگا۔

دھماکے کے 19 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 2 افراد کی حالت نازک ہے۔

بعد میں زخمیوں میں سے دو مزید افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اب 13 ہوگئی ہے۔

سی سی پی او پشاور اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ایک بم سے سینما کے اگلے حصے جبکہ دو سے پچھلے حصے کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سینما میں ہونے والے دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے، دھماکے چینی ساختہ دستی بموں سے کیے گئے۔

دھماکے کے باعث سینما کے اندر اسکرین اور سیٹوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ عمارت بھی کافی متاثر ہوئی۔

ابھی تک دھماکوں کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا جبکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ پشاور میں سینما کو نشانہ بنانے کا پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل رواں ماہ دو فروری کو قصہ خوانی بازار کے قریب واقع پکچر ہاؤس سینما گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کم ازکم 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پکچر ہاؤس سینما کو حملے کے حوالے سے خطرات سے آگاہ کر دیا گیا تھا لیکن شمع سینما کو ایسی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی جبکہ شمع سینما کے حکام کا بھی کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک اس حوالے سے کوئی دھمکی نہیں ملی تھی۔