• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

الجزائر: فوجی طیارہ حادثہ، ایک سو تین ہلاک

شائع February 11, 2014
فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

الجیریا: الجزائر کے مشرق میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار ایک سو تین افراد ہلاک ہو گئے۔

الجیریا ریڈیو کے مطابق سی۔ ون تھرٹی ہرکولیس طیارہ موسم کی خرابی کے باعث دارالحکومت سے پانچ سو کلو میٹر دوری پر گر کر تباہ ہو گیا۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جہاز میں عملے کے چار ارکان اور سپائیوں اور ان کے اہلخانہ سمیت ایک سو تین افراد سوار تھے۔

ذرائع نے مذید بتایا کہ حادثے میں تمام کے تمام ہلاک ہو گئے۔

مشرقی فوجی علاقے کے ترجمان کرنل لہمادی بوگیوارن نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حادثہ تیز ہواؤں کی وجہ سے ہوا ہے۔

وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک تحقیقاتی ٹیم کو المناک حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیئے جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ اعلٰی فوجی حکام بھی وہاں جا رہے ہیں۔

الجزائر کی تاریخ میں سب سے برا حادثہ سن دو ہزار تین میں ہوا تھا جب ایک سویلین طیارہ تمنراست کے رن وے پر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک سو دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نومبر 2012 میں، الجزائر کا فوجی مال بردار طیارہ جنوبی فرانس میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اس حادثہ میں جہاز میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024