• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ کی سنگل کوئینز

شائع February 8, 2014

ویسے تو بولی وڈ میں اکثر کنوارے ہیروز پر ہی پرستاروں کی نظریں جمی ہوتی ہیں جن میں سلمان خان اور رنبیر کپور سرفہرست ہیں، مگر کچھ فلمی پریاں بھی اس حوالے سے نمایاں ہیں۔

انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے اپنے کرئیر کا آغاز رنبیرکپور کے ساتھ فلم 'سانوریا' سے کیا، جس کے بعد دونوں کے معاشقے کی افواہیں بھی گرم ہوئیں، مگر جلد دم توڑ گئیں۔ اس کے بعد ان کا نام فلم 'آئی ہیٹ لو اسٹوریز' کے ڈائریکٹر پونیت ملہوترہ کے ساتھ سامنے آیا، مگر یہ تعلق بھی آگے نہ بڑھ سکا، اب بولی وڈ کی یہ سب سے فیشن ایبل حسینہ لگتا ہے کہ اپنے خوابوں کے شہزادے کی تلاش میں کسی قسم کی جلدی میں نہیں۔

پرینتی چوپڑہ واقعی ایک پری لگتی ہیں، وہ اپنی زندگی میں کسی ایک شخص کی موجودگی کا اعتراف تو کرتی ہیں، تاہم اس حوالے سے تفصیل بتانے سے انکاری ہیں۔ اب تک پرینتی سلور اسکرین پر ہی کئی ہیروز کے ساتھ گرما گرم سین کرچکی ہیں تاہم ان سے حقیقی زندگی میں کوئی تعلق سامنے نہیں آیا، تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ پری تنہا بھی ہے اور محبوب کی تلاش میں بھی۔

شتروگن سنہا کی بیٹی سوناکشی نے سلمان خان کی فلم 'دبنگ' سے بولی وڈ کریئر کا آغاز کیا، اب تک کئی ہٹ دینے والی سوناکشی بھی بولی وڈ کی نمایاں کنواری حسیناﺅں میں سے ایک ہیں، رنویر سنگھ سے قربت کے قصے تو سامنے آئے مگر یہ پبلسٹی اسٹنٹ ثابت ہوا۔ شاہد کپور کے ساتھ فلم 'آر راجکمار' کے بعد بھی معاشقے کی خبریں گرم ہوئیں اور یہ اطلاعات ابھی تک دم توڑ نہیں سکیں۔ آگے کیا ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر اس وقت وہ ایک ہاٹ گرل ضرور ہیں۔

عاشقی ٹو سے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور اپنے کو اسٹار آدیتیہ رائے کپور کے ساتھ کافی دیکھی جاتی ہیں تاہم وہ اس حوالے سے مکمل خاموشی سادھے ہوئے ہیں۔ اسی لئے وہ بھی بولی وڈ کی قابل توجہ کنواری ہیروئین کا درجہ سنبھالے ہوئے ہیں۔

ہما قریشی ہدایت کار انوراگ کشیب اور ان کی بیوی کے درمیان شادی ٹوٹنے کی ذمہ دار قرار دی جاتی ہیں 'گینگ آف واسع پور' کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار اور ہیروئین مبینہ طور پر ایک دوسرے کے نزدیک آئے۔ ہما ان افواہوں کی تردید کرتی ہیں اور خود کو محض انوراگ اور کالکی کا اچھا دوست قرار دیتی ہیں۔