• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایما واٹسن مصورہ بن گئیں

شائع February 7, 2014
ہالی وڈ اداکار ایما واٹسن۔- انٹرنیٹ فوٹو
ہالی وڈ اداکار ایما واٹسن۔- انٹرنیٹ فوٹو

لندن : پہلے تو چھڑی سے جادو کیا اور اب ایما واٹسن یا ہیری پوٹر سیریز کی ہارموئنی گرینجر آرٹ کے کینوس کے ذریعے لوگوں پر سحر کرنے کیلئے تیار ہیں۔

برطانیہ کی اس 23 سالہ اداکار نے اب فلمی پردے سے باہر نکل کر بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانا شروع کردیئے ہیں۔

ہیری پوٹر سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی ایما نے اپنی ہی ذات کو کینوس پر سجا سنوار کر پیش کیا ہے اور فن مصوری میں قدم رکھ دیا ہے۔

ماضی میں بھی اپنے انٹرویوز میں ایما واٹسن کہہ چکی ہیں کہ وہ فنون لطیفہ کی مختلف شاخوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں تاہم کبھی اپنا کام منظرعام پر لانے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ان کے بقول وہ تصاویر پینٹ کرسکتی ہیں اور لکھنے سمیت دیگر کام بھی کرسکتی ہیں۔

مگر وہ اپنی بجائے کسی اور کے نام سے اپنا کام شائع کرانا زیادہ پسند کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024