• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہالی وڈ ڈائری

شائع February 7, 2014

ہالی وڈ میں آج کل کوئی کسی کی محبت میں مبتلا ہیں، تو کوئی بچوں کی دیکھ بھال میں، ٹام کروز پر تو چوری کا بھی الزام لگ گیا ہے، جبکہ آرنلڈ شوازینگر پھر تہلکہ مچانے کیلئے ہیں تیار، لیونارڈو ڈی کیپریو کے حصے میں آیا موجودہ دور کے بہترین اداکار کا خطاب، یہ سب اور بہت کچھ شامل ہے ہماری اس خصوصی پیشکش میں۔

ایشلے گرین نے امریکی شہر لاس اینجلس کے مقام بیورلی ہلز میں گھر خرید لیا ہے جس کی قیمت 2.43 ملین ڈالر ہے،آج کل وہ اپنے نئے گھر کی ڈیکوریشن میں مصروف ہیں۔

ہالی وڈ اداکار میتھیو میک  کونی نے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو جدید دور کے بہترین اداکار کا خطاب دیدیا۔ ان کے نزدیک لیونار ڈو آج کے دور کے بہترین ہیرو ہیں اور ان کی اداکارانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں ،وہ ایسے اداکار ہیں جن کی فنی صلاحیتیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

ہالی وڈ اداکار جینیفر گارنر نے کہا  ہے کہ ان کے بچے اولین ترجیح ہیں، وہ اپنی فلموں کا شیڈول بھی اپنے بچوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیتی ہیں تاکہ وہ نظرانداز نہ ہو ،وہ گھر پر نہ ہوں تو بن ایفلیک ضرور بچوں کے پاس موجود ہوتے ہیں لیکن انکی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزاریں اور انہیں شکایت کا موقع نہ دیں ۔

ہالی وڈ کے معروف ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اسی سلسلے میں نئی سنسنی خیز فلم 'سبوتاژ' کامار دھاڑسے بھرپور ٹریلر لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے، کہانی منشیات کے خاتمے کیلئے سرگرمِ عمل ایک ایسی دس رُکنی ٹیم کے گرد گھومتی ہے جو اسمگلنگ کے اڈے سے ملنے والی رقم غیر قانونی طور پر چھپا لیتی ہے تاہم پراسرار طور پراس ٹیم کے اراکین قتل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

ایبی کورنیش اور اداکار گیری اولڈمین بہترین دوست بن گئے،ایبی فلم 'روبو کوپ'میں انکے ساتھ کام کرتے ہوئے کافی نروس تھیں کیونکہ وہ کافی سینئر اداکار ہیں ،اس لئے شروع میں سیٹ پر ان سے بات کرتے ہوئے ان کی ٹانگیں کانپا کرتی تھیں لیکن بعد میں دوستانہ رویے کی وجہ سے یہ جھجک دور ہوگئی اور انہیں گیری کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئی ۔

ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز نے مشن امپوسبل دی گھوسٹ پروٹوکول  کا اسکرپٹ چوری کیا یہ کہنا ہے اسکرین رائٹر ٹموتھی پیٹرک کا اور اسی الزام کی وجہ سے اسکرین رائٹر نے ٹام کروز پر ایک بلین ڈالر کا دعویٰ دائر کر دیا ہے، ٹموتھی نے پیرا ماؤنٹ پکچرز کے خلاف بھی دعویٰ دائر کیا ہے جنہوں نے اجازت لئے بغیر اسکرپٹ کو آگے لیک کیا۔

ہالی وڈ اداکارچارلیز تھیرون جو میڈیا پر یہ بیان دیتی ہوئی دکھائی دیتی تھیں کہ وہ کبھی شادی نہیں کریں گی بالآخر اداکار و ہدایتکار شون پن کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں اور کافی سنجیدہ دکھائی دے رہی ہیں ۔ دونوں میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں کو کئی مقامات پر اکٹھا دیکھا جارہا ہے۔