• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

شمالی وزیر ستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کمانڈر ہلاک

شائع February 6, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے تحصیل میر علی کے علاقے پیر لکے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے تین محافظ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور بعد میں موقع سے فرار ہوگئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت طالبان کمانڈر شفیق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ باقی تین ان کے محافظ تھے۔

اس واقعہ سے متعلق ابھی تک مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں، کیونکہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں میڈیا کی رسائی ممکن نہیں ہے۔

مقامی امن کمیٹی سربراہ ہلاک

ایک اور واقعے میں خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں شدت پسندوں اور مقامی امن کمیٹی کے ارکان کے درمیان میں فائرنگ کے تبادلے میں امن کمیٹی کے سربراہ سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔

اس جھڑپ میں ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کی بعد میں مشتبہ شدت پسند کی حیثیت سے شناخت ہوئی۔

مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق واقعہ امن کمیٹی کے رضاکاروں اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کی جانے والی کارروائی کے باعث پیش آیا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024