• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور میں ہوٹل، کراچی میں ٹرین بم حملہ

شائع February 5, 2014

پشاور میں منگل کے روز ایک خود کش حملے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکا پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں امام بارگاہ کے قریب واقع پاک ہوٹل میں ہوا جس کے باعث 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین پر گھگھر پھاٹک کے قریب بم دھماکے سے ایک بچی ہلاک جبکہ فائر مین اور ڈرائیور سمیت نو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

اے آئی جی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک نے بتایا کہ خود کش بمبار نے واقعے میں چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا جسکے ہاتھ اور پیر برآمد کرلیے گئے ہیں۔

سپراٹینڈنٹ پولیس پشاور فیصل مختار نے بھی دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا۔

دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر فوراً ہی روانہ ہوگئیں۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیا کوارڈینیٹر جمیل شاہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب تک چھ لاشوں کو منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ 32 افراد زیر علاج ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان میں سے چھ کی شناخت ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور شہر میں ہی ایک ممتاز شیعہ رہنما کو ہلاک کیا گیا تھا۔

کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان ،شاہداللہ شاہد کے مطابق کوچہ رسالدارپشاورمیں دھماکہ قابل مذمت ہے،اورتحریک طالبان کا دھماکے سے کوئی تعلق نہیں یہ امن کیلئے ہونے والے مذاکرات کوناکام بنانے کی سازش ہے۔

کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس جب ملیر کے قریب گھگر پھاٹک پر پہنچی تو ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوگیا۔ ریلوے ٹریک ڈی ریل ہونے کے بعد اندرونِ ملک سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو ٹھٹھہ کے مقام پر روکا گیا جبکہ کراچی سے ملک کے دیگر علاقوں تک جانے والی ٹرینوں کو ڈرگ روڈ اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔

واقعے میں فائر مین اور ڈرائیور کے علاوہ سات مسافر بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

لانڈھی ریلوے پولیس اسٹیشن طارق محمود نے ڈان ڈاٹ کام کو چھ سالہ بچی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے نتیجے میں تین بوگیاں مکمل طور پر پٹھری سے گر گئیں جبکہ دیگر آٹھ پٹھری سے اتر گئیں۔