پشاور میں ہوٹل، کراچی میں ٹرین بم حملہ
خبر رساں ادارے
شائع
February 5, 2014
پشاور میں منگل کے روز ایک خود کش حملے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکا پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں امام بارگاہ کے قریب واقع پاک ہوٹل میں ہوا جس کے باعث 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین پر گھگھر پھاٹک کے قریب بم دھماکے سے ایک بچی ہلاک جبکہ فائر مین اور ڈرائیور سمیت نو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔






















