• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سندھ ثقافتی نمائش

شائع February 5, 2014

سندھ کلچرل فیسٹیول کے زیرتحت 'رومانسنگ سندھ' نامی نمائش جاری ہے، جس میں صوبے کے ثقافتی ورثے کے رنگ پیش کئے جارہے ہیں۔ سوزانکار نامی گیلری کے تحت ہونے والی یہ نمائش اس ادارے کی سربراہ گڈو حیدر تجمل کا خیال ہے، وہ بتاتی ہیں کہ یہ ان کا خیال تھا کہ ثقافت کی نمائندگی جدید ٹیکسٹائل ورک کے ذریعے کی جائے۔

وہ طویل عرصے سے پرانے ٹیکسٹائل ڈیزائن جمع کررہی تھیں ان میں چند ایک تو سینکڑوں سال پرانے ہیں۔ اس گیلری کی ایک دیوار میں صوفی گلوکاروں کی تصاویر لگی ہوئی ہیں، جبکہ دیگر بھٹو خاندان کیلئے مختص ہیں۔

گڈو حیدر تجمل کا کہنا ہے کہ جب آپ سندھ کی بات کرتے ہیں تو صوفی ازم یا بھٹو خاندان کو فراموش نہیں کرسکتے۔ اس نمائش کی خاص بات رلّی، اجرک اور خواتین کے رنگارنگ ملبوسات ہیں کیونکہ سندھ کی ثقافت کے اصل رنگ خواتین ہی کی ذات سے نمایاں ہیں۔ یہ نمائش پندرہ فروری تک جاری رہے گی۔ تصاویر: قرت العین قمر چوہدری