• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ ایکشن

شائع February 4, 2014

سال 2014 جب سے شروع ہوا ہے بولی وڈ میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے اور اسٹارز نت نئے منصوبوں اور سرگرمیوں میں بہت زیادہ مصروف ہوگئے ہیں ان سے جڑی چند جھلکیاں دیکھتے ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی جوہی چاولہ کو اپنا حریف نہیں سجھا، دونوں صف اول کی اداکارائیں ایک ساتھ سومک سین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم گلاب گینگ میں نظر آئیں گی۔ دونوں ساتھ کام کرکے بہت خوش ہیں اور مزید کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ فلم میکر ادیتہ چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کام کرنا پسند کریں گے، آئندہ فلم میں میرے کام کر نے کے حوالے سے خبریں فی الحال بے بنیاد ہیں تاہم وہ ادیتہ کی فلم میں کام کرنا اپنی خوش قسمتی سمجھیں گے ۔

سونم کپور پہلی مرتبہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ رومانوی کردار ادا کریں گی فلم میں فرحان اختر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، راہول ڈھولکیا کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں کنگ خان گجرات کے ایک ڈان کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ان کے میک اپ اور گٹ اپ کی تیاری کے لیے ہالی وڈ کے میک اپ آرٹسٹوں کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

بولی وڈ میں سپر ہٹ فلمیں چنائی ایکسپریس، گول مال، بول بچن اور سنگم کو ڈائریکٹ کر کے نام کمانے والے ہدایت کار روہت شیٹھی اب فلموں کے ساتھ ساتھ ایکشن سے بھر پور ایڈونچر شو کی میزبانی بھی کریں گے، اس سے پہلے اس شو میں اکشے کمار کے علاوہ پریانکا چوپڑا بھی میزبانی کرکے داد وصول کر چکی ہیں تاہم پہلی مرتبہ میزبانی کیلئے کسی بولی وڈ ہیرو یا ہیروئن کے بجائے ایک ہدایت کار کا انتخاب کیا گیا ہے۔

پروڈیوسر ایکتا کپور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرا لدین کی زندگی پر فلم بنائیں گی۔ فلم بنانے کے حقوق انہوں نے حاصل کرلیے ہیں۔ مقبول ترین کرکٹرز میں شمار ہونے کے ساتھ اظہر متنازعہ بھی رہے، کریئر کے عروج میں انہوں نے اپنی بیوی نورین کو طلاق دے کر ادکار سنگیتا بجلانی سے شادی کرلی تھی، یہ  ساتھ بھی 14 برس رہا، جس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور گووندا بھی تقریبات میں تاخیر سے پہنچنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں ۔لیکن اب اس فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا ہے اور وہ نام ہے سابق مس یونیورس سشمیتا سین کا جنہیں اس تاخیر کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں وہ 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچیں جس پر صحافیوں نے تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔

بولی وڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکٹ کہے جانے والے عامر خان اپنے پہلے ٹی وی شو ’ستیہ مے وجیتے‘ کے پہلے سیزن کے دوران کئی مواقع پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے۔اس دوسرے ایڈیشن کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی جگہ وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ شوٹنگ سے فراغت کے بعد عامر 10 دنوں کے لیے بیرون ملک گئے ہیں تاکہ تازہ دم محسوس کرسکیں۔

ہندوستان کی سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کی خوبصورتی کم نہیں ہوئی، ویب سائٹ سروے میں پھر چھوتے نمبر کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں اور انہیں ووٹ کیا چالیس لاکھ چاہنے والوں نے، ایش نے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ خوشی محسوس کر رہی ہیں۔

کم عرصے میں بولی وڈ میں جگہ بنانے والے انڈین ریپر ہنی سنگھ اب سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مختلف بڑے پراجیکٹس میں کام کیا، جن میں سیف اور دپیکا کی فلم کاکٹیل اور اکشے کمار کی فلم کھلاڑی786 شامل ہے، اس کے علاوہ ان کے پرائویٹ سانگز نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔

پریانکا نے اپنے ٹوئیٹر پرپیغام میں کہا ہے کہ فلم غنڈے کا حصہ بننے پر وہ بہت خوش ہیں، ساتھ ہی انہوں نے فلم ہدایتکار کو بھی ان کی محنت پر سراہا۔ ان کے ساتھ رنویر سنگھ اور ارجن کپور جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اس فلم میں عرفان خان بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے، فلم غنڈے کی کہانی دو نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے جرائم کی دنیا میں اپنی بہترین ساکھ قائم کر رکھی ہے۔

بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور جو کافی دل پھینک تھے اب کسی بھی خاتون اداکار کے ساتھ ڈیٹ پر جانے سے ڈرتے ہیں، خوبصورت حسیناؤں نے محبت میں اتنے دھوکے دیئے کہ وہ کسی بھی اداکار سے رشتہ جوڑنا نہیں چاہتے کیوں کہ انہیں محبت سے ڈر لگنے لگا ہے، ان میں کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا اور ودیا بالن شامل ہیں۔

دھوم تھری میں کملی بن کر پہلے مچائی دھوم اور اب نئی آنے والی فلم فینٹم میں فوٹو جرنلسٹ بن کر کریں سب کو شوٹ، کترینا فلم میں عربی فوٹو جرنلسٹ کے کردار میں نظر آئیں گی، جس کے لئے انہوں نے ٹیوٹر کا سہارا لے لیا ہے، جو انہیں عربی بولنا سکھا رہے ہیں۔کہانی پاکستانی کے خلاف رچی سازش کے گرد گھومتی ہے، جس میں کھیلی گئی تھی ممبئی کے تاج محل ہوٹل پر حملہ کرکے پاکستان کو پھنسانے کی کوشش، اس میں سیف علی خان ایجنٹ کے رول میں نظر آئیں گے۔

فلمساز ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون نے انکشاف کیا ہےکہ وہ ہمیشہ سے اپنے نام کے آگے لگے خاندانی نام کو چھپاتے تھے، انہیں کبھی اچھا نہیں لگا کہ کوئی انہیں انکے والد کے نام سے عزت دے کہ یہ ڈیوڈ دھون کا بیٹا ہے۔ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ذریعے شہرت پانے والے اس اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی بھی اپنے والد کے نام کا سہارا لینا اچھا نہیں لگا۔

بولی وڈ اسٹار دھرمندر اور ہیمامالنی کی  بیٹی اہانا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ڈريم گرل اور ایکشن کنگ کے گھر سجی تقریب میں نامور فلمی ستاروں نے شرکت کی، دھرميندر کی بیٹی دلی کے بزنس مين ويبھو ووہرا کے ساتھ شادی کے بندھن ميں بندھيں، تو بی ٹاؤن کے سپر اسٹارز بھی فلمی جوڑے کی خوشيوں ميں شريک ہوئے اور ويڈنگ ريسپشن کو چار چاند لگا دئيے۔