• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہماری 'کیمسٹری' بہت اچھی ہے

شائع February 4, 2014
بولی وڈ اداکار انوشکا شرما اور رنویر سنگھ پھر ایک ساتھ۔- رائٹرز فوٹو
بولی وڈ اداکار انوشکا شرما اور رنویر سنگھ پھر ایک ساتھ۔- رائٹرز فوٹو

بولی وڈ فلم انڈسٹری کو بلاک بسٹر ہٹ مووی 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' دینے والی زویا اختر بہت جلد اپنے نئے پراجیکٹ کے ساتھ آ رہی ہیں۔

جس میں زویا نے بولی وڈ کے رومینٹک جوڑے انوشکا شرما اور رنویر سنگھ کو بطور ہیرو ہیروئن ایک ساتھ بڑے پردے پر کاسٹ کر لیا ہے۔

رنویر اور انوشکا اس سے پہلے ڈائریکٹر منیش شرما کی فلم 'بینڈ باجا بارات' اور 'لیڈیز ورسز رکی بہل' میں بھی کام کر چکے ہیں، دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے بہت پسند کیا۔

اسی لیے زویا اختر نے پھر سے انوشکا اور رنویر کو نئی مووی میں اکٹھے سائن کیا ہے، فلم کی کہانی رومینٹک ہے جس میں ملنے اور بچھڑنے کا دکھڑا ہے۔

انوشکا کا کہنا ہے کہ رنویر کے ساتھ ان کی بہت اچھی کیمسٹری ہے، توقع ہے کہ یہ مووی بھی سپر ڈوپر ہٹ ہوگی۔

فلم میں زویا کے بھائی فرحان اختر بھی خاص کردار میں نظر آئیں گے جو آج کل ودیا بالن کے ساتھ نئی آنے والی فلم 'شادی کے سائیڈ ایفیکٹس' میں مصروف ہیں ۔

اس فلم میں جس کا نام بھی سامنے نہیں لایا گیا خاتون اداکار پریانکا چوپڑا رنویر سنگھ کی بہن بنیں گی۔

زویا کے مطابق، انہوں نے اس فلم کا سکرپٹ کرینہ کپور اور رنبیر کپور کو ذہن میں رکھ کر لکھا تھا لیکن بعد میں ان کا خیال چل نہ سکا۔

یاد رہے کہ رنویر سنگھ اورانوشکا شرما کبھی بہت اچھے دوست تھے اور دونوں نے ایک دوسرے سے ذاتی تعلق کافی تلخی کے بعد ختم کیا تھا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024