• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

سوچی میں ونٹر اولمپکس

شائع February 3, 2014

انتظار کی گھڑیاں بس ختم ہونے کو ہیں، سالوں کا سفر مہینوں سے گھٹ کر ہفتوں اور اب دنوں پر آگیا ہے، روس کے شہر سوچی کے برف سے ڈھکے پہاڑ ان سرگوشیوں کے گواہ بننے جارہے ہیں جہاں جمعے کے روز ونٹر اولمپک گیمز 2014 کی افتتاحی تقریب منعقد ہونے جا رہی ہےاور یہ گیمز 23 فروری تک جاری رہیں گے۔

انیس سو اسی کے ماسکو سمر اولمپک کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب روس میں کھیلوں کی دنیا کو کوئی بڑا ایونٹ ہوگا،سرمائی کھیلوں کا یہ سب سے بڑا میلہ سوچی کی وادی میں سترہ روز تک جاری رہے گا ، جس میں 87 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ان گیمز میں آئس ہاکی ، فیگر اسکیٹنگ، اسپیڈ اسکیٹنگ ،فری اسٹائل اسکیٹنگ ، سنو بورڈ،بائیا تھلون، بابز لی اسکیلیٹون،کرلنگ،لگ، شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ ،الپائن اسکی انگ،کراس کنٹری اسکی انگ،فری اسٹائل اسکی انگ اور نارڈک کمبائن کی 98 مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑی اپنی مہارت اور قابلیت کے بل بوتے پر وکٹری اسٹینڈ پر جگہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

دنیا بھر کے مبصرین اور ناقدین کے لئے بھی یہ خبر حیران کن ہے کہ سوچی ونٹر اولمپک گیمز میں مجموعی طور پر 98 ایونٹ منعقد کئے جائیں گے اور فی ایونٹ 520 ملین ڈالرز خرچ ہوں گے۔

دوسری جانب اولمپک کی تاریخ کے سب سے زیادہ یادگار اور شاندار قرار دیئے جانے والے2008 کے بیجنگ اولمپک میں 302 ایونٹس شامل تھے اور فی ایونٹ 132 ملین ڈالرز اخراجات آئے تھے۔

کھیلوں اور ان کے ایونٹ کے لحاظ سے ونٹر اولمپک گیمز، سمر اولمپک گیمز کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں ، اس کے باوجود سوچی ونٹر اولمپک گیمز اور بیجنگ اولمپک گیمز کے فی ایونٹ ہونے والے اس غیر معمولی فرق نے لوگوں کو تنقید کا موقع فراہم کر دیا ہے۔

رشین اولمپک کمیٹی اور رشین صدر کی جانب سے مختلف فورم پر ان الزامات کا دفاع کیا جارہا ہے، جس کے مطابق سوچی کو ان گیمز کے لئے ایک آئیڈیل جگہ میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔

سوچی میں ہونے والے ونٹر اولمپک گیمز میں  پوری دنیا کے سامنے روس کا نیا چہرہ متعارف کیا جائے گا، ان گیمز پر آنے والی لاگت اولمپک گیمز کی تاریخ کے سب سے بڑی لاگت ہے ۔