• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہالی وڈ میں سیکوئل کا سال

شائع February 1, 2014

سال بھر کے 52 ہفتے ہالی وڈ کی درجنوں فلمیں کامیابی کی امید کے ساتھ سینماﺅں کی زینت بنیں گی، مگر ان میں سے چند ایک ہی ہوتی ہیں جن کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک نئی فہرست سامنے آئی ہے جس میں رواں برس کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر 'گاڈزیلا' موجود ہے جو 16 مئی 2014 کو ریلیز کی جائے گی۔ اسٹار کاسٹ اور حیرت انگیز اسپیشل ایفیکٹس کی بدولت لوگوں میں اس فلم کا بہت زیادہ انتظار ہے۔

دوسرے نمبر پر اینیمیٹڈ فلم 'گارڈینز آف دی گیلیکسی' ہے جو یکم اگست کو بڑے پردے پر جلوہ گر ہوگی۔ مارول فکشن کریکٹرز کی اس فلم میں اب کی بار نئی کاسٹ کو سامنے لایا جارہا ہے۔

ایکس مین سیریز کی نئی فلم 23 مئی کو اپنے پرستاروں کی پیاس بجھائے گی، ہیوگ جیک مین، جنیفرلارنس، مائیکل فیس بینڈر اور دیگر ستاروں سے سجی ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ، ایکس مین فرسٹ کلاس کا سیکوئل ہونے کے ساتھ ساتھ اس سیریز کے لگ بھگ تمام ہیروز اور ولنز کو واپس لے کر آئے گی۔

ایک اور سپرہیرو بھی اس سال واپس آرہا ہے وہ ہے 'کیپٹن امریکہ: دی ونٹر سولجر' 4 اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم ایک اور سپرہیروز کی فلم 'دی ایوینجر ایج آف الٹرون' جو 2015 کو ریلیز ہوگی، کی بھی تشہیر کا کام کرے گی۔

پانچویں نمبر پر اینا ہیتھوے، کیسی ایفلیک اور دیگر اسٹارز کے ساتھ بیٹ مین سیریز کی 'ڈارک نائٹ ٹرائیلوجی' کے ڈائریکٹر کرسٹیوفر نولان 7 نومبر کو 'انٹرسٹالر' نامی فلم لے کر آرہے ہیں، جس کا پرستار انتہائی بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

چھٹے نمبر پر موجود ہے مشینوں کے غلبے کی فلم 'ٹرانسفارمرز '4 جس کا جدید ٹیکنالوجی کے شائقین کو بہت شدت سے انتظار ہے اور یہ 27 جون کو سینماﺅں کی زینیت بنے گی۔

ساتواں نمبر اسپائڈر مین کے نام ہے، یعنی 'امیزنگ اسپائڈر مین ٹو' جو 2 مئی کو فلم بینوں کے دل کی دھڑکنیں چرانے آرہا ہے۔

فلم 'دی ریڈ' کا دوسرا حصہ بھی رواں سال 28 مارچ کو سامنے آرہا ہے، اس ایکشن تھرلر فلم کے پہلے حصے نے لوگوں پر سحر طاری کردیا تھا اور توقع ہے کہ دوسرا حصہ بھی اس تسلسل کو برقرار رکھ پائے گا۔

بندروں کا انسانوں پر حملہ بھی 2014 میں ہی ہونا ہے، جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں 'ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس' کی جو 11 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

دسویں نمبر پر ایک اور اینیمیٹیڈ فلم 'ہاﺅ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو' موجود ہے۔