• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

بولی وڈ کی فلاپ فلمیں

شائع February 1, 2014

بولی وڈ کی 2013 میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو خاصی حیرانی ہوتی ہے۔ گذشتہ سال فلمیں بننے کی رفتار میں کمی تو نہیں آئی، ہرہفتہ کم ازکم دو فلمیں ریلیز ہوتی رہیں لیکن جہاں تک معیار، سلیقے، دلکشی اور اچھی کہانی کا سوال تھا تو وہ زیادہ تر فلموں میں ڈھونڈے سے بھی نہیں ملا اور یہ تاثر مضبوط ہوتا رہا کہ فلمیں روز بہ روز زوال کا شکار ہیں۔

جتیندر اور سری دیوی کی 1983 کی فلم 'ہمت والا' کا ری میک ساجد خان نے بنایا جنہیں اب اپنا نام 'ساجد خان ری میک والا' رکھ لینا چاہیئے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ اس میں تفریح کے سوا سب کچھ تھا۔ اجے دیوگن اور نئی ہیروئن تمنا بھاٹیہ مرکزی کرداروں میں بالکل نہیں جچے۔ شروع میں ہی اس فلم پر ہمت شکن تبصرے ہو رہے تھے۔

یہ ہے ایک اور فلاپ ری میک ،جس کے ڈائریکٹر اپوروالکھیا کو شاید پتا ہی نہیں تھا کہ تسلسل کسے کہتے ہیں۔ انہوں نے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی 1973  سپرہٹ فلم 'زنجیر'  کو ری میک کیا ۔ جس کا ہر کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے۔بگ بی کے ری میک میں ان کے کردار میں تامل فلموں کے اداکار رام چرن اور جیا بچن کے رول میں پریانکا چوپڑا کو لیا گیا ۔رام چرن کا انتخاب ہی غلط تھا اس رول کے لئے ریتک روشن ، سلمان خان میں سے کسی ایک کو لیا جاتا تو شاید ری میک کا یہ ڈرامہ کامیاب ہوجاتا۔

سیف علی خان فلم  'بلٹ راجہ'میں 40سال سے اوپر کی عمر کے بیروزگار نوجوان بنے ہیں جو ہتھیاروں اور آئٹم گرلز سے دل بہلاتا ہے سمجھ میں نہیں آتا کہ اس فلم کی ناکامی کا کریڈٹ اس کے ڈائریکٹر تگما نشو دھولیہ کو دیا جائے جنہوں نے اس سے پہلے 'پان سنگھ تو مار' جیسی معیاری فلم بنائی یا پھر سیف علی خان کو ، جو جب بھی فلم میں اکیلے ایکشن ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں تو منہ کے بل گر پڑتے ہیں۔

ڈائریکٹر ابھینو کشیپ کی یہ ایک عمدہ مثال ہے۔ اپنی فلم 'دبنگ'  کی اس کامیابی پر انہوں نے لوگوں کے سامنے بڑھکیاں ماری تھیں ۔ اب 'بے شرم' کا حشر دیکھنے کے بعد انہیں ان لوگوں کا سامنا کرنے کے لئے خاصا شرمندہ ہونا پڑا۔

ہدایتکار پربھودیوا اپنے ڈانس سے تو ناظرین کو حیران کرتے ہی تھے لیکن'آر راجکمار' میں انہوں نے شاہد کپور سےمسٹنڈے  سیکڑاوں غنڈوں کی ہڈی پسلی ایک کروا کے لوگوں کو حیران کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا ۔ فلم کی ڈائریکشن غالبا ر یہ سوچتے ہوئے انجام دی گئی تھی جو ہو رہا ہے ، ہونے دو ۔

رومیوجولیٹ کی پرانی اور کلاسیک کہانی کی ریڑھ لگانےکے لیے  فلم'عسق' بھی پیچھے نہ رہی جس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ اس میں ہیرو کا رول کرنیوالے رومیو یعنی پرتیک ببر کو آئندہ بولی وڈ میں کوئی فلم ملنے کی امید نظر نہیں آرہی ۔

فلم 'گھن چکر ' کےڈائریکٹر راجکمار گپتا نے اس سے پہلے 'نو ون کلڈ جیسکا' جیسی قابل تعریف فلم بنائی تھی ۔ نئی فلم میں گھن چکر تو انہوں نے عمران ہاشمی کو بنایا ہے لیکن فلم دیکھنے کے بعد یقیناً ناظرین نے خود کو گھن چکر محسوس کیا ہوگا۔

ہالی وڈ کی فلموں میں دکھایا جانے والا وہ مزاح جو خاص طور پر صرف نوجوانوں کے لئے ہوتا ہے ، اس فلم میں بے فکری سے استعمال کیا گیا ۔ ویویک اوبرائے ، ریتیش دیش مکھ اور آفتاب شیوڈیسائی اس قسم کے لطائف کا تبادلہ کرتے رہے فلم 'گرینڈ مستی' جنہیں فیملی میں بیٹھ کردیکھنا مناسب نہ رہا۔

ہدایتکار ڈیوڈ دھاون نے 1981کی فلم 'چشم بددور' کا کلاسک کاری میک بناتے وقت اس کے اصل مصنف سائیں پربخ پائی سے رسما اجازت لینے کی بھی ضرورت نہیں سمجھی جس پر وہ ناراض ہو کر عدالت میں چلے گئے ۔ ابھی تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوا تو ناظرین نے بھی سینماؤں میں جانا مناسب نہ سمجھا۔

ناظرین کے اعصاب کا امتحان لینے والی یہ کوئی آخری فلم نہیں، آئندہ بھی اس طرح کی فلمیں یقینا بنتی رہیں گی، فلم 'رجو' میں کنگنا رناوت کو جدید زمانے کی امراؤ جان ادا بنا کر پیش کیا گیا جو ایک سکول کے لڑکے سے شادی کرلیتی ہے اور اس کے بعد سیاستدانوں اور شراب خانوں کے مالکان کا تیا پانچا کرنے کی جدوجہد شروع کردیتی ہے۔