• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ممبئی کی پہلی مونو ریل

شائع January 31, 2014

ملک کی پہلی مونوریل خدمات کا آغاز ممبئی میں یکم فروری سے ہوگا, جو وڈالا، چمبور روٹ کی 8.9 کلو میٹر طویل راہداری پر چلائی جائے گی حالانکہ اس کا آغاز دو سال قبل ہی ہونے والا تھا لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر یہ پراجیکٹ دو سال تاخیر کا شکار ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان یکم فروری کو اس کا افتتاح کریں گے اور عوام کے لئے اس کا باقاعدہ آغاز 2 فروری سے ہوگا۔

ممبئی میٹرو پولٹین ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے سربراہ یو پی ایس مدن کے مطابق 3000 کروڑ روپے کےاخراجات والے مونو ریل پراجیکٹ کی دو مراحل میں تکمیل ہوگی۔

پہلا مرحلہ 8.9 کلو میٹر طویل وڈالا، چمبور کا احاطہ کرے گا جس کا آغاز عوام کیلئے 2 فروری سے ہوگا۔

جبکہ دوسرے مرحلہ میں مونو ریل جنوبی ممبئی کے سنت گاڈگے مہاراج روڈ (سات راستہ) کا احاطہ کرے گی۔

پہلے مرحلہ کے آپریشنس کیلئے حکام نے 5 روپے تا 11 روپےکرایہ مقرر کیا ہے۔

ایم ایم آر ڈی اے پہلے مرحلہ میں چھ ٹرینیں چلائے گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں مزید 10 ٹرینوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

ابتداء میں خدمات کا آغاز چار کوچس کے ساتھ کیا جائے گا جو ہر پندرہ منٹ کے وقفہ سے چلائی جائے گی جس میں 2300 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

مونو ریل سے وڈالا تا چمبور کا سفر اب 40 منٹ کی بجائے صرف 21 منٹ میں مکمل کیا جاسکے گا۔

مونو ریل پراجیکٹ مشہور انجینئرنگ کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو اور ملائشیائی کمپنی اسکومی انجینئرنگ نے مکمل کیا ہے۔