• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ کے غنڈے

شائع January 30, 2014

بولی وڈ کے دو صفِ اول کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

یش راج بینر تلے بننے والی رومانٹک ایکشن ڈرامہ فلم 'غنڈے' کے ٹریلر کے بعد شائقین فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ہدایت کار علی عباس ظفر کی اس فلم کو ادیتیا چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں رنویر اور ارجن کے مدِ مقابل پریانکا چوپڑا بحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ عرفان خان بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم 'غنڈے' کی کہانی دو نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے جرائم کی دنیا میں اپنی بہترین ساکھ قائم کر رکھی ہے۔

موسیقی سہیل سین نے ترتیب دی ہے اور فلم کے دو گانے 'جشنِ عشقاں اور اسّلام عشقُم' خوب پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔

جس میں ڈانس کرتی پریانکا چوپڑا اپنی اداؤں اور خوبصورتی سے چار چاند لگا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ رنویر اور ارجن بھی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

اسّلام عشقُم کو بولی وڈ کے مایہ ناز گلوکار بپی لہری اور نیہا بھاسن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکشن،تھرل اور رومانس سے بھرپور یہ فلم 'غنڈے' یش راج فلمز کے تحت رواں سال 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔