• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دیپیکا ہر ڈائریکٹر کی پسند

شائع January 30, 2014
دیپیکا فی الحال سلمان خان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔- رائٹرز فوٹو
دیپیکا فی الحال سلمان خان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔- رائٹرز فوٹو

بولی وڈ کی بلاک بسٹر ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے پاس دبنگ خان کے لیے وقت نہیں، نئی فلم میں عامر خان کی ہیروئن بنیں گی۔

ہدایت کار سورج برجاتیہ اپنی فلم میں دیپیکا کو سلمان خان کے مقابل کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن وہ ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ فلم سائن کر چکی ہیں۔

کنگ خان کے ساتھ 'ہیپی نیو ائیر' کی شوٹنگ میں مصروف دیپیکا نئی فلم میں عامر خان کی ہیروئن بنیں گی جبکہ صلو میاں کو دیپیکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے ابھی اور انتظار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ بولی وڈ اداکار نے چار بلاک بسٹر فلمیں دے کر خود کو دو ہزار تیرہ کی کامیاب ترین ہیروئن ثابت کیا، ڈمپل گرل کو ان کی شاندار پرفارمنس پر تین بگ سٹار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

ریس ٹو میں دیپیکا نے سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، تو 'یہ جوانی ہے دیوانی میں' دیپیکا کی رنبیر کے ساتھ جوڑی باکس آفس پرخوب جمی۔

چنائی ایکسپریس مصالحہ فلم رہی جو ایکشن، تھرل اور مزاح سے بھرپور تھی۔ فلم میں دیپیکا کنگ خان کے ساتھ ایک روایتی جنوبی ہندوستانی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں۔

سال کی آخری فلم 'رام لیلہ' تھی جس میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی جوڑی نے شائقین کو دیوانہ کردیا۔

رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہیں۔- اے ایف پی فوٹو
رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہیں۔- اے ایف پی فوٹو

رام لیلہ کے ہیرو رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کی جگہ لے لی، یش راج کی ایک اور فلم میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

فلمساز ادیتیا چوپڑا کو رام لیلہ میں رنویر کی ادکاری اتنی بھا گئی کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یش راج کی نئی فلم میں ہیرو کے لیے کاسٹ کرلیا۔

اس فلم میں پہلے بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا جانا تھا، جس کے آثار دور دور تک نہ ہونے کے برابر ہیں۔

رنویر بولی وڈ میں کم وقت میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور متعدد ایوارڈز کی میزبانی کے فرائض بھی بجوبی نبھا تے رہے ہیں۔

انہیں زیادہ شہرت ادیتیا چوپڑا کی فلم 'بینڈ باجا بارات' سے ملی تھی تاہم 'لیڈیز ورسز رکی بہل' میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

آج کل رنویر ایکشن فلم 'غنڈے' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ پریانکا چوپڑا اور ارجن کپور کے ساتھ نظر آئیں گے اس کے علاوہ عرفان خان بھی اہم کردارمیں جلوہ گر ہوں گے۔

جرائم کی دنیا میں اپنی دھاک بٹھا لینے والے دو نوجوانوں کے گرد گھومتی اس فلم کے ہدایت کار علی عباس ہیں جبکہ ادیتیا چوپڑا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

ایکشن، تھرل اور رومانس سے بھرپور یہ فلم رواں سال 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024