• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلمی ستاروں کی مصروفیات

شائع January 29, 2014

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ہالی وڈ اور بولی وڈ میں فلمی ستاروں کی مصروفیات بھی عروج پر ہیں کچھ مصروف ہیں اپنی آنے والی فلموں کی تشہیری مہم میں تو کچھ سائن کرچکے ہیں نئے پراجیکٹس، یہی نہیں بلکہ کون اداکار کس سے زیادہ متاثر ہے اور کس نے کیا کونا سا نیا کام جس میں سب ہی نظر آئے حیران ،مختصر جانتے ہیں اس فوٹو البم میں۔

ہالی وڈ کی نئی ایکشن ایڈونچر، ڈرامہ تھرلر فلم 'میلفسنٹ' کا مداحوں کے بے صبری سے انتظار ہےجس میں انجلینا جولی جادو گرنی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔بحیثیت پروڈکشن ڈیزائنر اور آسکر ایوارڈ جیتنے والے ہدایتکار رابرٹ اسٹارمبرگ کی یہ فلم افسانوی کہانیوں پر مبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا سمیت ایلی فیوننگ کوپلے، برینٹسن تھوائیٹس، میرانڈا رچرڈسن اور سیم رائلے اہم کردار ادا کر رہے ہیں

ہالی وڈ فلمساز ڈیوڈ اور رسل جو کئی  سپرہٹ فلمیں دے چکے ہیں اب ٹی وی پر اپنی قسمت آزمائیں گے، ٹی وی کے لئے ڈرامہ کی پیشکش کے فرائض دینے جا رہے ہیں جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہےتاہم رسل نے ڈرامہ کی کہانی میں ردعمل کرکے اسے دوبارہ ترتیب دینے کا بھی کام سرانجام دیا ہے ۔

ہالی وڈ اداکار ایوان ریچل ووڈ نکی ریڈکی پرستار نکلیں دونوں فلم 'تھرٹین'  میں اکٹھے کام کرچکی ہیں ان کے مطابق نکی خوبصورت ہونے کے ساتھ پرکشش شخصیت کی بھی مالک ہیں اور ہر ایک سے پیار سے ملتی ہیں ۔ ان میں کمال کی اداکارانہ صلاحیتیں موجود ہیں جن سے وہ بے حد متاثر ہیں ۔

ہالی وڈ ہدایت کار سٹیومیک کوئین نے ریپر کینائے ویسٹ کو پرخلوص شخصیت کا خطاب دیدیاکیونکہ وہ سب سے بے حد پیار سے ملتے ہیں،وہ اپنے سے جڑے ہر شخص کے آرام کا خیال رکھتے ہیں ان کی شخصیت متاثر کن ہے وہ صرف اچھے انسان ہی نہیں بلکہ میوزک میں ہر وقت کچھ نیا لانے کی کھوج میں رہتے ہیں جو ان کے نزدیک ایک کوالٹی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ کی بیسٹ سیلر کتاب پر ہالی وڈ میں ایک فلم بنائی جارہی ہے۔ شیرل نے اپنی اس کتاب میں خواتین کو ان کے کریئرز کے حوالے سے کئی مفید باتیں بتائی ہیں کہ کس طرح وہ اپنی زندگی میں امور خانہ داری کے ساتھ ساتھ کریئر کو ٹائم دے سکتی ہیں اور اپنی روز مرہ زندگی کو بھی خوشگوار بناسکتی ہیں۔

ہالی وڈ گلوکار ریٹا اورا نے کہا کہ فلم 'ففٹی شیڈز آف گرے' میں کام کا تجربہ انتہائی دلچسپ رہا،فلم میں وہ 'میا' نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں،انہوں نے اس سے قبل کام نہیں کیا اس لئے یہ تجربہ ان کے لئے حیرت انگیز اور دلچسپ رہا اوربہت انجوائے کیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ یہ بھی کہیں گی کہ اداکاری کرنا سب سے چیلنجنگ کام ہے۔

ہالی وڈ اینیمیٹڈ فلم 'دی نٹ جاب'  کا سیکوئل سال 2016میں سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا،فلم کی کہانی ایسی چالاک گلہری کی ہے جو خشک میوہ جات کی دکان کو لوٹنے کا منصوبہ بناتی ہے۔ اداکار ویل آر نیٹ ،برینڈن فرالر،لیام نیسن اور کیتھرائن ہیگل کی آواز میں فلم کے کرداروں کی ریکارڈنگ ہوگی۔

بولی وڈ اداکار ریتک روشن کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں جب ہی سوزین خان سے علیحدگی کے بعد اب چھوٹے نواب کی دلہنیاکرینہ کپورنےریتک کی ہیروئن بننےسے صاف انکار کردیا،پہلے وہ  کرن جوہر کی فلم 'شدھی' میں کام کرنے کی حامی بھرچکی تھیں لیکن اب جب مووی کی عکس بندی ہونے والی تھی شروع تو انہوں نے انکار کردیا۔

بولی وڈ موسیقار اے آر رحمان نے لاس اینجلس میں ہونے والے56 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی،موسیقار کو 2010 میں 52ویں گریمی ایوارڈز میں 'سلم ڈاگ ملینیئر' کے گانے 'جے ہو' کے لئے ایوارڈ سے نوازاگیا تھا ۔ انہو ں نے مداحوں کیلئے پیغام میں کہا کہ تقریب میں شرکت کا تجربہ اچھا رہا اور ہمیشہ یادگار رہے گا۔

بالی وڈ فلم 'ون بائے ٹو'  پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہاہے جس کی  مرکزی کاسٹ میں اداکار ابھے دیول اور اداکارپریتی دیسائی ،جو کہ حقیقی زندگی میں بھی میاں بیوی ہیں ، شامل ہیں۔15کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلم 1200 سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔ فلم کی کہانی دو ایسے لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو ممبئی میں ملے۔ دونوں اپنی زندگی سے تنگ ہوتے ہیں اور زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بولی وڈ اداکار شریاس تلپاڈے ،جنہوں نے متعدد سپرہٹ بولی وڈ فلموں جن میں اوم شانتی اوم ، ویلکم ٹوسجن پور، گول مال تھری اور ہاؤس فل ٹو شامل ہیں ، میں کام کرکے مداحوں کومحظوظ کیا اب مراٹھی فلم 'باجی' میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے ، فلم کی ہدایات نیکھیل مہاجن دے رہے ہیں۔

بولی وڈ اداکارپریانکا چوپڑا نے اداکار ہرمن باویجا کی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکردیادونوں  ماضی کی  فلموں'2050 لو سٹوری' اور'وٹس یور راشی' میں کام کرچکے ہیں،ہرمن کی فلم  میں اداکار سنی دیول شامل ہیں جبکہ فلم کی پروڈیوسر اداکار شلپا شیٹھی ہونگی جو 28 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بولی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی فلم 'جے ہو 'کی باکس آفس پر شاندار کامیابی سے آغاز نہ ہونے کی ساری ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے ۔ نیو سوزوکی وہیلرز کی لانچنگ تقریب کے دوران سلمان کا کہنا تھاکہ اگرچہ ہر فلم ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے اور اس کی کامیابی اور ناکامی کی پوری ٹیم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اگرچہ یہ ایک خوبصورت انٹرٹینمنٹ فلم ہے تاہم اس کی کلیکشن میں کچھ خامیوں کے باعث باکس آفس پر اس کا شاندار آغاز نہ ہوسکا ۔