• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

شائع January 28, 2014
فائل فوٹو اے پی پی
فائل فوٹو اے پی پی

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی جہاں طالبان کی مذاکراتی پیشکش اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق منگل کو ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور طالبان سے امن مذاکرات پر تبادلہ خیال یا گیا جبکہ وزیر اعظم اور آرمی چیف طالبان کی جانب سے مذاکرات کی تازہ پیشکش پر بھی غور کیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے زگشتہ روز پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا جہاں ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ارکان کی اکثریت نے معصوم لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے قتل عام میں ملوث شدت پسند گروپوں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے آرمی چیف کو پارلیمانی پارٹی کی رائے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں دہشت گردی روکنے کے مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ یہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل وزیر اعظم اور فوجی سربراہ نے بنوں، پشاور، راولپنڈی مستونگ اور کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد جمعرات کو ملاقات کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024