• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لیاقت جتوئی ن لیگ سے الگ

شائع January 28, 2014
لیاقت علی جتوئی۔۔
لیاقت علی جتوئی۔۔

کراچی: سابق وزیر اعلٰی سندھ لیاقت جتوئی نے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ - نواز کے تمام عہدوں سے استعفٰی دے دیا۔

آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان چند روز میں کرنے کا عندیہ۔

منگل کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت جتوئی کا کہنا تھا گزشتہ نو ماہ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے سندھ کے کسی معاملے پر ان سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

انہوں نے گلہ کیا کہ اس عرصے میں نواز شریف نے انہیں ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا۔

جتوئی کا کہنا تھا کہ اب بھی ان کے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد اگلے کچھ دنوں میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024