• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

چین میں نئے سال کی تیاریاں

شائع January 28, 2014

چین میں 31 جنوری سے چینی نئے سال کی تقریبات کا آغاز ہوگا اور گزشتہ سالوں کی نسبت اس مرتبہ عیسوی سال کی آمد پر جشن کے حوالے سے زیادہ جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

نئے چینی سال کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں ، شاپنگ مالز کی رونقیں بڑھ گئی ہیں اور سجی سنوری سڑکیں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کررہی ہیں۔

چین میں سانپ کی شہرت، کچھ ملی جلی ہے۔ اسے  حکمت و دانش مندی، خوبصورتی اور ذہانت سے منسلک تصور کیا جاتا ہے جبکہ اسے فخر اور غصے کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔

چین کے شہر چینگ دو (چندو) میں پنگوئین خوب پذیرائی حاصل کر رہے ہیں، جسے دیکھنے کے لئے لوگ دور دراز علاقوں سے آرہے ہیں۔

چین میں موجود مغربی ملکوں کی کاروباری شاخیں اور مقامی کمپنیاں نئے سال کی تقریبات اور استقبال میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی خاطر تزئین و آرائش پر بے پناہ خرچہ کرتی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق چین میں بیس کروڑ افراد نئے سال کے جشن میں شرکت کے لیے اپنے گھروں کی جانب سفر کر رہے ہیں۔

نئے عیسوی سال پر کاروباری مراکز اور دیگر نیم سرکاری اداروں میں قریباً پانچ روز تک چھٹیاں رہیں گی۔

نئے چینی سال  کی آمد پر ہر سال جشن منایا جاتا ہے جو کئی دن تک جاری رہتا ہے۔

چینی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ملائیشیا میں میلے کا سماں ہے، رنگ برنگی لائٹس اور دیگر سجاوٹوں سے  سڑکیں اور مالز سجائے گئے ہیں۔

چین میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تعداد کم ہے لیکن اس کے باوجود چین میں تمام مذاہب کے لوگ کرسمس اور نئے عیسوی سال کی آمد کو جس جوش و خروش سے مناتے ہیں اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس طرح کیمونسٹ چین تیزی سے بدل رہا ہے۔

چینی کلینڈر کی نمائندگی کرتے کرداروں کے رقص خاص طور سے توجہ کا مر کز ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال مہنگائی بہت زیادہ ہے لیکن نئے سال کی آمد پر تیاری کرنا بھی ضروری ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ahmed Rajput Jan 28, 2014 10:34pm
Upcoming year is the Year of the Horse not the year of the snake!