• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تھری ایڈیٹس کیلئے ایک اور اعزاز

شائع January 27, 2014
مسٹر پرفیکٹ کی فلم 'تھری ایڈیٹس' کا منظر۔- انٹرنیٹ فوٹو
مسٹر پرفیکٹ کی فلم 'تھری ایڈیٹس' کا منظر۔- انٹرنیٹ فوٹو

ممبئی: بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم تھری 'ایڈیٹس' کو جاپان اکیڈمی ایوارڈز کی غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری میں نامزد کر لیا گیا۔

یونیورسٹی لائف کی شرارتوں سے بھری تھی فلم، جس میں عامر خان نے پہلی بار کرینا کپور کے ساتھ کیا کام، کہانی تھی منفرد اور ذرا ہٹ کر، جب ہی باکس آفس پر اس فلم نے تہلکہ مچایا تھا۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کردہ یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

ہندوستان ہی نہیں دنیا بھر میں تھری ایڈیٹس نے ریکارڈ کمائی کی، فلم کو جاپان کے سنیما گھروں میں ڈب کر کے پیش کیا گیا تو یہ یہاں بھی چھا گئی۔

دوہزار نو میں ریلیز کی گئی کامیڈی فلم 'تھری ایڈیٹس' آج بھی لوگوں کے دلوں پر نقش ہے، فلم کو سینتیسویں جاپان اکیڈمی ایوارڈز میں غیر ملکی بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد کر لیا گیا۔

فلم کو ہالی وڈ کی بڑی فلموں کیپٹن فلپس اور گریویٹی جیسی فلموں کے مقابلے میں نامزد کیا گیا ہے۔

یہ فلم ایک ایسے منچلے نوجوان کی کہانی تھی جو کتابوں کے سبق کو تجربہ کر کے سیکھتا اور سکھاتا تھا۔

جاپانیوں کو تو یہ فلم بہت ہی پسند آئی اور اب جاپان اکیڈمی ایوارڈز میں اس فلم کو نامزد کیا گیا، ہر سال ہونے والے یہ ایوارڈز اس بار سات مارچ کو ٹوکیو میں ہو رہے ہیں۔

بولی وڈ اداکار ودیا بالن پدما شری ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے پر بے حد خوش ہیں۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار ودیا بالن پدما شری ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے پر بے حد خوش ہیں۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ فلم 'ڈرٹی پکچر' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکار ودیا بالن کو ہندوستانی حکومت نے پدما شری ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا ہے۔

ہندوستان کے یوم جمہوریہ پرمختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ پدما بھوشن، پدم وی بھوشن اور پدما شری دینے کا اعلان کیا گیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات میں معروف اداکار کمل ہاسن، اداکار ودیا بالن، کرکٹر یوراج سنگھ، ادیب رسکن بونڈ، سابق بیڈمنٹن کھلاڑی پولیلا گوپی شامل ہیں۔

ودیا کے لیے دو ہزار تیرہ کچھ خاص نہیں رہا تاہم نئے سال کا آغاز ہی ودیا کے لیے لکی ہوگیا ہندوستانی حکومت نے انہیں پدما شری ایوارڈ دینے کا اعلان جو کیا ہے۔

جس پر ودیا بالن خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں اور وہ یہ ایوارڈ اپنی فیملی کے نام کرتی ہیں۔

ودیا نے ایوارڈ ملنے کی خبر سنتے ہی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے انھیں یقین نہیں آرہا کہ اتنا بڑا اعزاز انھیں ملے گا۔

ہندوستانی صدر پرناب مکھرجی مارچ یا اپریل میں ہونے والی تقریب میں انھیں ایوارڈ دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024