• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

یوم جمہوریہ ہندوستان

شائع January 27, 2014

ہندوستان کے پینسٹھویں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دارالحکومت نئی دہلی کے راج پتھ گراونڈ میں منعقد کی گئی، اس مرتبہ بھی ہر سال کی طرح ہندوستان کا جنگی جنون کُھل کر سامنے آیا۔ میزائل ٹیکنالوجی، ٹینکوں، توپوں اور دیگر جنگی آلات کی بھرپور نمائش کی گئی۔

نئی دہلی سمیت ہندوستان  کے مختلف شہروں میں منعقد تقریبات میں ہندوستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات کا حصہ بنایا گیا۔

اس موقع پر دہشتگردی کے خوف سے ملک بھر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے تھے۔

تقریب میں ہندوستانی فوج کی مختلف بٹالینز نے حصہ لیا جن میں اونٹ سوار دستہ بھی شامل تھا۔

اسکول و کالج کے طالبات نے مختلف انداز سے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس میں کتھک بھی شامل تھا۔

مختلف رنگارنگ ملبوسات پہنے افراد نے اپنی اپنی ریاست کی نمائندگی کی۔

اس موقع پر گجرات پولیس نے اپنے دلیرانہ فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

دہلی پولیس کی ٹیمیں، نیشنل سیکورٹی گارڈ ز اور دیگر اسپیشل یونٹس کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا۔

جبکہ پچیس ہزار سے زائد فوجی، پولیس کمانڈوز کے ساتھ نگرانی پر معمور رہے۔

بولی وڈ اداکار بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے انداز لیے گھروں سے نکلے جن میں دبنگ ہیرو سلمان خان بھی موجود تھے۔

ڈمپل گرل پریتی زنتا بھی اس حوالے سے پیش پیش نظر آئیں۔

دوسری جانب کشمیری عوام نے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر ہندوستانی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کی توجہ دلانا تھا۔

سری نگر میں عوام کو احتجاج سے روکنے کیلئےکرفیو نافذ رہا جبکہ ہندوستانی  حکومت کی جانب سے کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔