• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یوکرائن میں احتجاجی مظاہرے

شائع January 25, 2014

یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہروں کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات میں تین افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، ہلاکتوں کے بعداحتجاج میں مزید شدت آگئی ہے۔

یوکرائن میں مظاہرین حکومت کی جانب سے یورپی یونین کے ساتھ شراکتی معاہدہ نہ کرنے کے اعلان کے بعد سے سڑکوں پر ہیں اب یہ مظاہرے پرتشدد رنگ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

یوکرائن میں گزشتہ برس نومبر سے جاری حکومت مخالف تحریک میں گزشتہ روز پہلی مرتبہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

ان میں سے دو مظاہرین گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ ایک شخص ایک سٹیڈیم کی چھت سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

گزشتہ ویک اینڈ سے اب تک کئی سو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یوکرائن کے صدر وکٹریانوکووچ نے موجودہ بحران کے تناظر میں اپوزیشن کے تین اہم رہنماؤں سے ملاقات کی تاہم فریقین کے درمیان اختلافات ختم نہ ہو پائے۔

حکومت کی جانب سے نئے قوانین کے نفاذ کے بعدمظاہروں شدت آگئی۔

نئےقانون کے تحت عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مظاہرین نے ٹائر جلائے اور پولیس پر آگ کے گولے بھی برسائے۔

ہلاکتوں کے بعد مظاہرین میں مزید کشیدگی پھیل گئی ہے۔