• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

زیب اور ہانیہ، اے آر رحمان کے ساتھ

شائع January 23, 2014
زیب اور ہانیہ نے بولی وڈ میں فلم 'مدراس کیفے' سے ڈبیو کی تھا۔- اے پی فوٹو
زیب اور ہانیہ نے بولی وڈ میں فلم 'مدراس کیفے' سے ڈبیو کی تھا۔- اے پی فوٹو

لاہور: معروف پاپ گلوکار جوڑی زیب اور ہانیہ نے ایک اور سنگ میل اس وقت حاصل کرلیا جب وہ میوزک آئیکون اے آر رحمان کی نئی بولی وڈ فلم 'ہائی وے' میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں۔

زیب پاکستان کی پہلی خاتون گلوکار ہیں جنھیں اے آر رحمان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا۔

انھوں نے یہ گانا ہریانوی زبان (جو عموماً ہریانہ میں بولی جاتی ہے) میں گایا، جبکہ ہانیہ نے میوزک بجایا۔

بولی وڈ فلم 'ہائی وے' 2014 کی رومانوی ڈرامہ فلم ہے، جس کے ہدایت کار امیتاز علی جبکہ پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا ہیں۔

جس میں رندیپ ہواد اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں اور یہ دنیا بھر میں 21 فروری کو ریلیز ہوگی۔

زیب نے اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اے آر رحمان کے ساتھ کام کر کے خواب تعبیر پا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں کام کے دوران ہدایت کار امتیاز علی نے انہیں 'ہائی وے' کا ایک گانا گانے کی پیشکش کی جبکہ اسٹوڈیو میں اے آر رحمان سے ملاقات کا موقع بھی ملا۔

پاکستان میں موسیقی کے فروغ کے سوال پر زیب نے تجویز دی کہ اس حوالے سے کثیر جہتی پالیسی کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ ٹیکس کا خاتمہ اور کاپی رائٹ کے مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

زیب اور ہانیہ نے بولی وڈ میں فلم 'مدراس کیفے' سے ڈبیو کی تھا اور ان کی دو مزید فلمیں 'گھوم کے تو' اور 'رننگ شادی ڈاٹ کام' ہیں۔

زیب نے بتایا کہ وہ استاد مبارک علی سے کلاسیکل موسیقی کی تربیت بھی لے رہی ہیں، ان کی ساتھی اور کزن ہانیہ گیٹارسٹ، سانگ رائٹر اور گلوکار بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024