• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہر کام محنت سے کرتی ہوں، پریانکا

شائع January 23, 2014
بولی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا۔- اے ایف پی فوٹو

لندن: بولی وڈ کی میگا سٹار پریانکا چوپڑا اپنے نئے گانے کی تشہیر کے لئے لندن پہنچ گئیں جہاں انہوں نے مداحوں کو دھڑا دھڑ آٹو گراف دیئے۔

اداکار آج کل اپنے میوزک البم پر کام کر رہی ہیں اس سلسلے میں بنائے گئے تیسرے گانےکی پروموشن کے لئے انہوں نے لندن کا رخ کیا۔

پریانکا مشہور برینڈ 'گیس' کی برینڈ ایمبسڈر بھی ہیں اور اسی کی خصوصی تشہیر کے لیے وہ لندن میں 'گیس' اسٹور پر گئیں تو وہاں میڈیا اور ان کے فینز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی انڈین ماڈل ہیں جنہیں 'گیس گرل' کے طور پر چنا گیا ہے اور ان کے لیے یہ بات بہت اہم ہے۔

پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ موسیقی اور شاعری کے ساتھ ساتھ فلموں کو بھی وقت دیتی ہیں اور ان کی آنے والی فلم میں وہ اولمپک چیمپئن باکسر' میری کوم' کے کردار میں نظر آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کچھ نیا کام کرتے ہیں تو اس کی مخالفت بھی کی جاتی ہے اور اس میں پریشانی بھی ہوتی ہے۔

ایسا ہی ان کے ساتھ بھی ہوا میری کوم کا کردار کرتے ہوئے انہوں نے چہرے پر کئی مُکے کھائے۔

پریانکا نے کہا کہ جس طرح محنت سے انہوں نے اداکاری کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اسی طرح گلوکاری میں بھی نام پیدا کریں گی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اُن کی گلوکاری عوام کو ضرور پسند آئے گی۔

ان کا میوزک البم رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا تاہم ابھی تک انہوں نے البم کے نام کا اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024