• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شوبز ستاروں کی مصروفیات

شائع January 21, 2014 اپ ڈیٹ January 22, 2014

شوبز کی دنیا کے ستارے چاہے وہ سرحد پار ہوں یا مغرب سے منسلک ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں آج کل ان ستاروں کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے اور مزید کیا نیا ہوگا جانیے اس فوٹو البم میں۔

ہالی وڈ کی فلمی جوڑی بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے ایک اور بچے کو گود لینے کا ارادہ کرلیا ہےاگر ان کا یہ ارادہ کامیاب ہوا تو ان کے لے پالک بچوں کی تعداد سات ہوجائے گی۔ان کے چھ بچوں کی عمریں بالترتیب بارہ، دس، نو، سات اور باقی دو بچوں کی عمریں پانچ پانچ سال ہیں۔

بولی وڈ اداکارعالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اگر وہ بطور ہیروئن فلاپ ہوگئیں تو گلو کارہ بن جائیں گی، آج کل وہ فلم 'ہائی وے ' کی عکسبندی میں مصروف ہیں اورایک گانا بھی گایا ہے ،اداکاری ا ور گلو کاری دونوں ہی بہت مشکل کام ہیں ۔ اس فلم میں وہ گلو کاری صرف موسیقار اے آر رحمن کی وجہ سے کر پائی ہیں۔

ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ ہیرو مورگن فریمن اور جونی ڈیپ کی سنسنی خیز سائنس فکشن فلم ‘ٹرانسینڈنس’ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، جس میں جونی ڈیپ مصنوعی انٹیلجنس محقق ڈاکٹر وِل کاسٹر کا کردار کر رہے ہیں جو ایک جدید مشین کی تیاری میں مصروف ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینفر لارنس نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی خود کوبہترین اداکار نہیں سمجھا ، میں ہمیشہ سےچاہتی ہوں کہ لوگوں کی نظریں مجھ سے زیادہ میرے کام پر ہوں اور میں ایسے کر دار کر وں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں ۔

معروف پاپ گلوکارہ میڈونا اسکائی ریزورٹ میں ڈانس کرتے ہوئے پاؤں کی ہڈی تڑوا بیٹھیں اور اب وہ بے ساکھیوں کی مدد سے چل رہی ہیں۔

ہالی وڈاداکار اسکارلیٹ جانسن کا کہنا ہے کہ انہیں فی الحال شادی کی کوئی جلدی نہیں، گزشتہ برس ڈوریک نامی جرنلسٹ سے منگنی کی تھی۔ وہ اس وقت اپنی پوری توجہ اپنے کریئر کو دینا چاہتی ہیں اور جیسے ہی تمام چیزیں حل ہو جائیں گی وہ شادی کے بارے میں سوچیں گی۔

اداکار میرا نےدعویٰ کیاکہ وہ نئی فلم میں ایک نئی میرا کے روپ میں نظرآئیں گی،فلم ہوٹل پاکستان کی پہلی سسپنس فلم ہےجسے لوگ  بے حد پسند کریں گے۔

پاکستانی اداکار سجل علی نے کہا ہے کہ اپنی کامیابیوں پر تکبر نہیں کیا کیونکہ تکبر انسان کو برباد کر دیتا ہے ،شوبز میں ہی نہیں زندگی کے ہر شعبہ میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں اور اچھے لوگوں سے مل کر خوشگواراحساس ہوتا ہے۔

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ رواں سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی انہوں نے کہا وہ اپنی باقی زندگی خوبصورت اور پرسکون گزارنا چاہتی ہیں جن کے چند برس قبل فرانس کے ایک پاکستانی نژاد فیشن ڈیزائنر کے ساتھ تعلقات کے چرچے تھے ۔

سیف علی خان نئی فلم 'فینتھم' کی شوٹنگ کیلئے کشمیر پہنچ گئے جس میں کترینہ کیف ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں گی اور فلم کی شوٹنگ لبنان اور ترکی میں بھی کی جائے گی۔

بولی وڈاداکار سوناکشی سنہا اپنی نئی فلم 'ہالی ڈے' میں باکسنگ رنگ میں ا پنے رنگ جمائیں گی، اس فلم میں وہ کالج کی طالبہ کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی ۔فلم میں وہ اسپورٹس سے محبت کرنیوالی ایک لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں انھیں باکسنگ گلوز پہن کررنگ میں اترنا اور اپنے مکے کا اثر دکھانا ہوگا۔

دیپیکا پڈوکون نہیں مانتی کہ وہ نمبر ون ہیں لیکن جب لوگ ایسا کہتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے،رواں سال شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'ہیپی نیو ایئر' میں نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ جنوبی ہندوستان کے معروف ترین اداکاروں میں ایک رجنی کانت کے ساتھ فلم 'کوچے ڈیان' میں بھی نظر آئیں گی۔

منی رتنم نے اداکار ایشوریا رائے کو فلم کی پیش کش کردی ہے،سابق ملکۂ حسن انہیں تو ناں نہیں کریں گی ، کیونکہ اس سے پہلے وہ انہی کی فلم 'گرو 'میں کام کرکے کئی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔

سلمان خان اب جو فلم بنائیں گے اس سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کریں گے ،
فی الحال تو سلو بھائی جے ہو کے ہٹ ہونے کی آس لگائے بیٹھے ہیں جس کے گانے تو ہٹ ہوچکے ہیں جبکہ سلمان کے ایکشن مناظر کی وجہ سے انہیں  خوب داد مل رہی ہے۔
سلمان خان اب جو فلم بنائیں گے اس سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کریں گے ، فی الحال تو سلو بھائی جے ہو کے ہٹ ہونے کی آس لگائے بیٹھے ہیں جس کے گانے تو ہٹ ہوچکے ہیں جبکہ سلمان کے ایکشن مناظر کی وجہ سے انہیں خوب داد مل رہی ہے۔
اداکارکرینہ کپور نے کہا ہےکہ فلمی کریئر کے لئے اچھا سال نہیں رہا کیونکہ انہوں نے انکار نہ کر نے کی اپنی عادت کی وجہ سے بعض برے سکرپٹس کا بھی انتخاب کیا تھا، اب انہیں انکار کرنے کا گُر سیکھنا پڑے گا تاکہ ناپسندیدہ سکرپٹ کو رد کر سکیں اور اب وہ معیاری سکرپٹ کی ہی فلموں میں کام کو ترجیح دینگی۔