کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج پیر کے روز فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہر کے علاقے ملیر میں بابا ولایت علی شاہ کے مزار کے قریبی علاقے سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں تشدد کرنے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
بعد میں لاشوں کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
چکرہ گوٹھ قبرستان کے قریب فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
نیو کراچی انڈہ موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے دو افراد کو گولیوں کا نشنانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔