• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

فلاپ مگر کلاسیک فلمیں

شائع January 18, 2014

کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو فلاپ ہونے کے باوجود ہمیشہ کیلئے یادگار حیثیت یا ٹرینڈ کو جنم دینے کا سبب بن جاتی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں ایسی ہی چند یادگار فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پہلا نام آتا ہے بولی وڈ کے شومین راج کپور کی فلم 'میرا نام جوکر' 1970 میں ریلیز ہونے والی اس میگا بجٹ فلم کو سینما بینوں نے مسترد کردیا تھا۔

جوکر کی زندگی پر مبنی اس فلم کی تیاری 6 سال میں مکمل ہوئی جس میں رشی کپور نے بطور چائلڈ اسٹار اپنے کرئیر کا آغاز بھی کیا، تاہم اس فلم نے راج کپور فیملی کو مالی مشکلات کا شکار بھی کردیا، تاہم تبدریج اسے پسند کیا جانے لگا اور اب اسے کلاسیک کا درجہ دیا جاتا ہے۔

دوسرے نمبر پر رمیش سپی کی ایکشن تھرلر فلم 'شان' ہے جسے انھوں نے 'شعلے' کے بعد بنایا۔ ششی کپور اور امیتابھ بچن کی یہ فلم اس وقت کے پرستاروں کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی اور فلاپ قرار پائی۔ مگر آہستہ آہستہ یہ تصور تبدیل ہوگیا اور آج اسے ایک کلاسیک کا درجہ حاصل ہے۔

انیس سو نوّے کی دہائی میں امیتابھ بچن نے وجے دینا ناتھ چوہان کا یادگار کردار فلم 'اگنی پتھ' میں ادا کیا، تاہم اس وقت باکس آفس اور ناقدین دونوں نے اس فلم کو مسترد کردیا۔ حیرت انگیز طور پر امیتابھ بچن کو اس ناکامی کے باوجود نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا اور اب اسے ایک بولی وڈ کلاسیک کا درجہ حاصل ہے، جس کا 2012 میں ریمیک بھی بنایا گیا۔

یش چوپڑا کی 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم 'لمحے' کی بھی یہی کہانی ہے، سری دیوی، انیل کپور اور انوپم کھیر کی شاندار اداکاری کے باوجود باکس آفس پر یہ ناکام فلم ثابت ہوئی۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسے بولی وڈ کی ان فلموں میں شامل کرلیا گیا ہے جسے دیکھنا لازمی سمجھا جاتا ہے۔

عامر خان اور سلمان خان کی واحد مشترکہ فلم 'انداز اپنا اپنا' کسے یاد نہیں، مگر یہ فلم اپنی ریلیز کے موقع پر فلاپ قرار پائی تھی، مگر اب اسے ایک کلاسیک کا درجہ حاصل ہے اور آج کے نوجوان تو اسے دیکھ کر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجاتے ہیں۔