• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر فائرنگ تین افراد ہلاک

شائع January 17, 2014
کراچی میں ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر حملہ۔ فائل تصویر
کراچی میں ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر حملہ۔ فائل تصویر

کراچی: بورڈ آفس کے قریب ایک ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ حملہ ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی پر کیا گیا جس میں سوار ڈرائیور خالد، ٹیکنیشن وقاص اور گارڈ ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایکسپریس نیوز کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور گولیاں لگنے سے تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے ایکسپریس نیوز پر حملے اور قتل کی مذمت کی ہے۔

اس سے قبل بھی ایکسپریس نیوز کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ملک بھر میں صحافتی تنظیموں نے اس حملے پر احتجاج اور مذمت کی ہے۔

اس سے چند گھنٹوں قبل کراچی کے مصروف روڈ، شاہراہِ فیصل پر دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ۔ اس سانحے میں جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری مفتی عثمان یار اور ان کے دو ساتھی ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024