• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

پتھر پر نقش: سندھ کا ماضی و حال

شائع January 16, 2014

نقوی اینڈ ایسوسی ایٹس نے کراچی میں زیر تعمیر سندھ اسمبلی کی نئی عمارت میں پتھروں کو تاریخی شکلوں میں ڈھالنے کا کام شروع کیا ہے۔ اس تصور کے پیچھے یہ خیال موجود ہے کہ سندھ کی تاریخ کو ماضی سے اب تک کے ذریعے پتھروں کے مختلف مجسموں کی شکل میں پیش کیا جائے۔

اس میں پہیے، رقاصہ، بیل اور موہنجودڑو کے دیگر آثار جیسے عناصر بھی شامل ہیں۔ قدیم اور جدید کے درمیان خلاء کو عبور کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پل بنایا جائے گا۔ قدیم و جدید کو اکھٹے دکھانے کے ساتھ ساتھ دیوار کے اوپر ایک کہکشاں کی نشانی بھی موجود ہے۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں اس کام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور توقع ہے کہ 2015 میں اس نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر ایسی مزید دیواریں بھی دیکھنے کا موقع ملے گا۔