• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm

بارہ ربیع الاول: کراچی سمیت ملک بھر میں موبائل سروس معطل

شائع January 14, 2014
عید میلادالنبی پر پنجاب میں بارہ سے زائد شہروں کو حساس قرار دے دیا گیا ہے —رائٹرز فائل فوٹو۔
عید میلادالنبی پر پنجاب میں بارہ سے زائد شہروں کو حساس قرار دے دیا گیا ہے —رائٹرز فائل فوٹو۔

اسلام آباد: بارہ ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کے متعدد شہروں میں آج منگل کی صبح سے موبائل فون سروسز معطل کردی گئی ہیں۔

عید میلادالنبی کے موقع پر کراچی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان خصوصی انتظامات کے تحت کچھ شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پہلے ہی موٹرسائیکل کی ڈبل سوار پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

کراچی میں مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد گا جس کی حفاظت کے لیے پانچ ہزار پولیس اور دو ہزار رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی، جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانے باز بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

جلوس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

کراچی میں آج صبح 7 سے رات 10 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی، جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں صبح 7 سے رات 9 بجےتک موبائل سروس بند رہے گی۔

عید میلادالنبی پر پنجاب میں بارہ سے زائد شہروں کو حساس قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ان شہروں میں موبائل سروس بھی معطل ہے۔

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی تین روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی ہے، جبکہ اس کے علاوہ موبائل سروسز کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں آج منگل کی صبح موبائل فون سروسز کو معطلکردیا گیا جو رات بارہ بجے بحال کی جائیں گی۔ پشاورمیں ڈبل سواری اور ڈی آئی خان میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔

ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور یہاں بھی موبائل فون سروس معطل کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025