• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صرف 72 ڈالرز کمانے والی فلم

شائع January 13, 2014
ہالی وڈ فلم اسٹوریج 24 کا ایک منظر۔- انٹرنیٹ فوٹو
ہالی وڈ فلم اسٹوریج 24 کا ایک منظر۔- انٹرنیٹ فوٹو

ہالی وڈ میں کچھ فلمیں کامیاب ہوتی ہیں تو کچھ فلاپ مگر اسٹوریج 24 نے تو کچھ انوکھا ہی ریکارڈ قائم کردیا ہے جس نے 72 ڈالرز سے ہی کمائے۔

اسٹوریج 24 کو 2013 کی سب سے فلاپ فلم قرار دیا گیا ہے جو صرف ایک سینما پر ریلیز ہوئی اور وہاں بھی ایک ہفتہ ہی چل سکی۔

جس کے دوران اس کی کم ترین آمدنی نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

یہ فلم ایک ایسے گروپ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی ایک اسٹوریج فسیلیٹی میں پھنس جاتا ہے۔

جبکہ باہر پورا شہر فوجی حادثے اور خفیہ دستاویزات بکھر جانے کی وجہ سے بند پڑا ہوتا ہے۔

اگرچہ اس فلم کو ناقدین سے بہت زیادہ منفی ریمارکس نہیں ملے مگر تھیٹرز میں اس کی آمدنی نے کسی فلم کی ناکامی کا نیا ریکارڈ ضرور بنا دیا ہے۔

اسٹوریج 24 کے بعد فلم 'اے پرفیکٹ مین' گزشتہ برس کی دوسری بدترین فلم قرار پائی جس نے 445 ڈالرز کمائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024