بی آئی ایس پی میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں مالیاتی بے ظابطگیوں اور بدعنوانیوں کے مبینہ کیسوں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی آئی ایس پی کے سربراہ انور بیگ نے اس ہفتے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیف چوہدری قمر زمان سے اس معاملے پر تفصیل سے مشاورت کی۔
ان معاملات میں پبلک پروکیورمنٹ قوانین کی خلاف ورزی، ذاتی پسند کی بنیاد پر بھرتیاں، ریکارڈ کو درست نہ رکھنا، عوامی پیسے کے استعمال سے متعلق طریقہ کار پر نہ چلنا وغیرہ شامل ہے۔
اتھارٹی کے غلط استعمال نے پروگرام کی موجودہ انتظامیہ کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ان کیسوں کی نیب سے تحقیقات کرائے۔
انور بیگ اور زمان کی درمیان ہوئی ملاقات سے آگاہ بی آئی ایس پی کے ایک عہدے دارنے ڈان کو بتایا 'بڑے پیمانے پر مالیاتی بد انتظامیوں اور بدعنوانیوں نے ہمیں نیب کی مدد حاصل کرنے پر مجبور کر دیا ہے'۔
'ہم نیب کی تکنیکی مہارت کو استمعال کرتے ہوئے ان کیسوں کی تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے'۔
تبصرے (1) بند ہیں