• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

پاکستان کے نو شہروں کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے، احسن اقبال

شائع January 10, 2014
کراچی شہر کے قلب کا ایک منظر۔ فائل تصویر
کراچی شہر کے قلب کا ایک منظر۔ فائل تصویر

کراچی : وفاقی وزیر برائے پلاننگ، ڈولپمنٹ اینڈ ریفارمز احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے 9 شہر ایسے ہیں جن کی آبادی 10 لاکھ سے زائد ہے اور 75 شہروں کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے، 2020ء اور 2025ء تک شہروں میں 89 فیصد آبادی منتقل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور معاشی لحاظ سے مستحکم شہر ہے۔ اس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکومت، صوبائی حکومت اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فریئر ہال میں دوسری پاکستان اربن فورم ساؤتھ ایشین سٹیزن کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کراچی پاکستان کے اہم شہروں میں شمار ہوتا ہے اور یہ شہر دارالخلافہ بھی ہے، کراچی کو ملک کے دوسرے شہروں سے ملانے کے لئے موجودہ حکومت کے دور میں کراچی سے پشاور تک موٹر وے بنائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ کراچی سے گوادر بلوچستان تک بھی سڑکیں بنائی جائیں گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت پر آئی ایم ایف نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جلد کراچی میں جاپانی کمپنی کے ساتھ مل کر سرکلر ٹرین چلائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں توانائی بحران حل کرنے کے لئے موجودہ حکومت بھرپور کام کر رہی ہے، اس سلسلے میں حکومت بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر اور موثر بنانے کے لئے سسٹم کو بھی اپ گریڈ کر رہی ہے کیونکہ اب بجلی کی تقسیم کا نظام پرانا ہو چکا ہے، سسٹم میں جیسے ہی زائد بجلی کا اضافہ کیا جاتا ہے تو لائن ٹرپ ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک تھرکول میں عملاً کام شروع ہو جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ توانائی کا بحران حل کرنے کے لئے گڈانی میں پاور پلانٹ لگایا جا رہا ہے، دو ڈیم اور پن بجلی کے ذریعے بھی بجلی حاصل کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024