• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

چیئرمین نادرا طارق ملک مستعفی

شائع January 10, 2014
طارق ملک ، فائل فوٹو۔۔۔
طارق ملک ، فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے اپنا استعفٰی جمعہ کو وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے ۔

طارق ملک نے استعفٰی کی وجہ ذاتی مصروفیات بتائی ہیں۔ تاہم ذرائع نے ڈان۔کام کو بتایا کہ وہ نادرا میں بے اختیار ہو گئے تھے انہوں نے کمپنی کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے استعفی دیا ہے۔

دو روز قبل نادرا میں سات رکنی بورڈ قائم کیا گیا تھا اور محکمے کے تمام اختیارات اس بورڈ کو منتقل کر دئے گئے ہیں جبکہ سیکریٹری داخلہ کو اس بورڈ کا چیئرمیں بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل دو دسمبر کو حکومت نے کسی بھی پیشگی نوٹس کے بغیر ملک کو برطرف کر دیا تھا لیکن اگلے دن اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں بحال کر دیا تھا۔

ملک پر پر پانچ سالوں کے دوران مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر سو سے زائد غیر ملکی دورے کرنے ،چار ممالک کی شہریت رکھنے اور اپنی تعلیمی اہلیت کے بارے میں بھی جھوٹ بولنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

سکریٹری داخلہ کو ایک خط میں نادرا چیف نے پانچ سالوں کے دوران سو سے زیادہ غیر ملکی دوروں سے انکار کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بحیثیت چیئرمین نادرا کے ان کے غیر ملکی دورے کو وزیر اعظم کی منظوری حاصل تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024