• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہ رخ، دیپیکا دھوم مچانے کو تیار

شائع January 3, 2014
ہیپی نیو ایئر کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر لانچ کردیا گیا۔- بشکریہ ہندوستان ٹائمز
ہیپی نیو ایئر کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر لانچ کردیا گیا۔- بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ممبئی:شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم 'ہیپی نیو ایئر' اب دیوالی پر ریلیز ہوگی۔

گزشتہ روز فلم کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ٹوئیٹر پر فلم کے آفیشل پیجز پر لانچ کر دیا گیا۔

فلم کی ڈسٹری بیوٹر کمپنی نے ریلیز میں تاخیر کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔

بولی وڈ ذرائع کے مطابق ہیپی نیو ایئر اب رواں ماہ کے بجائے دیوالی کے موقع پر 27 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم ہیپی نیوایئر کے پہلے پوسٹر پر اس کی ریلیز کی تاریخ 27 اکتوبر مرتب کر دی گئی ہے جبکہ پوسٹر پر کنگ خان، فرح خان، دیپیکا اور ابھیشک بچن کے دستخط بھی موجود ہیں۔

اس فلم کی ہدایت کار فرح خان ہیں جبکہ شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

فرح خان اور کنگ خان اس سے قبل 'میں ہوں ناں' اور 'اوم شانتی اوم' جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ فلم میں بومن ایرانی، سونو سود اور ویوون شاہ نے بھی کام کیا ہے۔

دوسری طرف دیپیکا پانچ جنوری کو اپنی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر دو نئی فلموں کا اعلان کریں گی جن میں انہیں کاسٹ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024