• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

بولی وڈ 2014 میں

شائع January 2, 2014

ہر نئے سال کا سورج نئی توقعات کے ساتھ طلوع ہوتا ہے اور فلمی صنعت جو پہلے ہی کافی توہم پرست ہوتی ہے، کو توقع ہے کہ ہر چیز درست سمت میں آگے بڑھے گی۔

تو 2014 میں بھی بولی وڈ کی متعدد فلمیں سامنے آرہی ہیں، کچھ فلموں کا بے تابی سے انتظار بھی کیا جارہا ہے جس کی وجہ ان کے ٹریلرز یا پہلی جھلک سامنے آنا ہے، کچھ کا انتظار پرستاروں کو اس کی اسٹار کاسٹ اور ٹیکنیکل ٹیم کی وجہ ہے تو ایسی ہی چند فلموں کا جائزہ لیتے ہیں۔

اس فہرست میں شامل فلموں کے علاوہ بھی 2014 میں کئی فلمیں ریلیز ہوں گی اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا کون سی فلم سینما گھروں پر راج کرے گی۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ ایسی فلمیں جن کے لوگ نام سے بھی واقف نہیں کل اپنی موسیقی، کہانی یا پھر دوسری وجوہات کی بنا پر بڑے ہیروز کو باکس آفس پر مات دے دیں۔

ہیپی نیو ایئر: شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی اس فلم کا ٹائٹل ہی سب کچھ بتا رہا ہے۔ اوم شانتی اوم کی کامیابی کے بعد فرح خان ایک مرتبہ پھر ان دو سٹارز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔ پنڈتوں کا خیال ہے کہ فلم توقعات پر پورا اترتے ہوئے یقیناً بولی وڈ کے لیے ہیپی نیو ایئر ثابت ہوگی۔

ہالی ڈے: اکشے کمار کی یہ ایکشن تھرلر تامل زبان کی مقبول فلم 'تھوپکی' کا ری میک ہے۔ ہالی ڈے کی ذمہ داری بھی 'تھوپکی' کے ہدایت کار اے آر مرو گدوس کے کاندھوں پر ہوگی۔ مرو گدوس اس سے پہلے عامر خان کو 'گجنی' میں ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

ٹو سٹیٹس: کرن جوہر اور ساجد ناڈیا والا کی اس فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ چیتن بھگت کے ناول سے ماخوذ اس فلم کی کہانی کو بھگت اور سری راگ نامبیار مشترکہ طور پر لکھ رہے ہیں۔ نامبیار اور ابھشیک ورمان مل کر فلم کی ہدایت کاری کریں گے جبکہ سٹار کاسٹ میں ارجن کپور، عالیہ بھٹ شامل ہیں۔ جوہر، ناڈیا والا، بھگت کا ایک ساتھ مل کر کام کرنا فلمی شائقین میں ایک اچھی فلم کی امیدیں جگانے کے لیے کافی ہے۔

ون بائے ٹو: دو ہزار تیرہ میں ابھے دیول کی محض ایک یا دو فلمیں ہی سامنے آئیں لیکن یقیناً ناظرین کا ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ان کی فلموں کا منتظر رہتا ہے۔ دیول کی ون بائے ٹو رواں سال ریلیز ہوگی اور اس رومانوی، مزاحیہ فلم میں وہ اپنی گرل فرینڈ پریتی دیسائی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ایکشن جیکسن:  آر راجکمار اور رمیّہ وستاویا اگر باکس آفس پر تہلکہ نہیں مچا سکیں تو ڈائریکٹر پربھو دیوا کی ساکھ اس سے متاثر نہیں ہوتی کیونکہ ان کی فلمیں ریلیز کے وقت کافی جوش و خروش کی فضاء پیدا کردیتی ہیں اور 2014 میں وہ پہلی بار اجے دیوگن کے ہمراہ فلمی دنگل میں اتر رہے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی توقعات پائی جاتی ہیں۔

دعوتِ عشق: لیڈیز ورسز رکی بہل، عشق زادے اور شدھ دیسی رومانس جیسی کامیاب فلموں سے پرینیتی چوپڑا نے کافی عزت کمائی ہے۔ اسی وجہ سے ان کی درمیانے بجٹ کی 'دعوت عشق' بڑے ناموں کے درمیان نمایاں مقام رکھتی ہے۔ خواتین ناظرین میں مقبول عاشقی – ٹو اور یہ جوانی ہے دیوانی کے ادیتیا رائے کپور اس نئی فلم میں پرینیتی کے ہیرو ہوں گے۔ فلم کے ہدایت کار حبیب فیصل ہیں جو اس سے پہلے عشق زادے اور دو دونی چار پیش کرچکے ہیں۔

اٹز انٹرٹینمنٹ: چنائی ایکسپریس، سنگھم، ریڈی، گول مال تھری، بول بچن اور آل دی بیسٹ جیسی کامیاب فلمیں لکھنے والی جوڑی فرہاد - ساجد اب ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں۔ وہ اکشے کمار کو لے کر 'اٹز انٹرٹینمنٹ' بنا رہے ہیں جسے مشہور میوزک کمپنی ٹپس پروڈیوس کرے گی۔ موجودہ زمانے میں مواد کی طرح پروموشن اور مارکیٹنگ کو بہت اہمیت حاصل ہے اور اگر اس نظر سے دیکھیں تو 'اٹز انٹرٹینمنٹ' کامیاب فلم بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بینگ بینگ: سلمان خان کی کِک کی طرح ریتک روشن کی یہ فلم بھی مشکلات کا شکار ہے، ریتک کی طبی اور ذاتی الجھنوں کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوچکا تھا، تاہم اب سپراسٹار نے اسے مکمل کرنے کیلئے تاریخیں دیدی ہیں، اس فلم میں ریتک کترینہ کیف کے ہمراہ نظر آئیں گے۔

ویلکم بیک: ویلکم کے سیکوئل کیلئے اس سے مناسب ٹائٹل ہوہی نہیں سکتا ہے، جن لوگوں نے اس کا اسکرپٹ سنا ہے وہ اپنی ہنسی پر قابو ہی نہیں پاسکے، انیل کپور، نانا پاٹیکر اور پریش راول لوگوں کو ہنسانے کیلئے تیار ہیں، جبکہ جان ابراہم اور شروتی ہاسن کی جوڑی اس بار اکشے اور کترینہ کی جگہ لے گی۔

میں تیرا ہیرو: ڈیوڈ دھاون کا پہلی مرتبہ اپنے بیٹے ورون دھاون کو ڈائریکٹ کرنا کافی دلچسپ لگ رہا ہے۔ اگر باپ – بیٹے کی جوڑی شائقین کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں کامیاب رہی تو اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے۔

پی کے: یہ وہ سال ہے جس میں راجکمار ہیرانی کی فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے اور ان کی بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کے ہیرو مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی جب اس فلم میں ہوں تو کامیابی تو بنتی ہے باس۔ فلمی حلقوں میں تو بس یہ سوال گردش کررہا ہے کہ یہ فلم تھری ایڈیٹس سے کتنی بڑی ثابت ہوگی؟

جگا جاسوس: برفی کے بعد انوراگ باسو اور رنبیر کپور پھر ساتھ آرہے ہیں، کترینہ اور رنبیر کی جوڑی تو ویسے ہی لوگوں کے دلوں میں بسی ہے تو اب دیکھنا ہے کہ ان کی جاسوسی کس حد تک لوگوں کو بھاتی ہے۔

ہنسی تو پھنسی: ایک مرتبہ پھر پرینیتی چوپڑا اور لڑکیوں میں مقبول ایک اور اداکار سدھارت ملہوترا 'ہنسی تو پھنسی' جیسی درمیانے بجٹ کی فلم کی بڑی آواز ثابت ہو رہے ہیں۔ کو سٹار اُدے شرما اپنے ساتھی اداکار کے بارے میں کچھ اس طرح کہتے ہیں: سیٹس پر سب کی توجہ کا مرکز صرف سدھارت ہی ہوتے ہیں۔ وہ دکھنے میں اتنے اچھے ہیں کہ یونٹ کی آنکھیں اور ذہن میں وہی سمائے رہتے ہیں۔

کک: اس فلم کی تیاری کیلئے پروڈیوسر سے ڈائریکٹر بننے والے ساجد ناڈیا والا کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم سلمان خان کی فلم میں موجودگی تمام خرچے پورے ہونے کی ضمانت ہے۔ عید پر ریلیز ہونے والی اس فلم کو بھی بلاک بسٹر ہی مانا جا رہا ہے، کیونکہ سلمان اور عید کا امتزاج باکس آفس پر قیامت ہی تو ڈھاتا ہے۔

غنڈے: یش راج فلمز کی اس مووی کا ٹریلر کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے، جبکہ رنویر سنگھ کی گزشتہ فلم رام لیلا نے سو کروڑ کلب میں جگہ بنائی، اسی طرح پریانکا چوپڑا اور ارجن کپورکی موجودگی اسے اسٹار کاسٹ کی حامل فلم بنا رہی ہے۔

ہمشکلز: ساجد خان کی ہمت والا تو فلاپ ہوگئی، تاہم ان کی ہمت کو ختم نہیں کرسکی۔ ہاﺅس فل اور ہاﺅس فل ٹو جیسی کامیاب فلموں کے ڈائریکٹر اب سیف علی خان، رتیش دیش مکھ اور رام کپور کو لے کر آرہے ہیں۔

ہیرو پنتی: اس فلم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر اس فلم کے ذریعے بولی وڈ میں متعارف ہونے جا رہے ہیں۔ فلم بینوں کو جیکی کے بیٹے کی اس فلم کا یقیناً انتظار ہوگا کیونکہ ٹائیگر پہلے ہی پارٹیوں میں اپنی انٹری سے جان ڈالنے کا فن جانتے ہیں۔

ٹوٹل سیاپا: اس فلم میں کیمرے کے سامنے اور پیچھے بڑے نام تو نہیں لیکن اس کا ٹریلر بہت سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ کا سبب بنا ہے۔ اس طرح کی چھوٹی سٹار کاسٹ اور بجٹ کی فلم کو دیکھ کر لوگوں کی سینما گھروں سے خوشی خوشی واپسی بہت بڑی کامیابی سمجھی جانی چاہیے۔

شادی کے سائیڈ افیکٹس: سکیت چوہدری کی 'پیار کے سائیڈ افیکٹس' کا جادو شہری فلم بینوں پر سر چڑھ کر بولا تھا۔ اب وہ فرحان اختر اور ودیا بالن کو لے کر اپنی فلم کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔ شادی کے سائیڈ افیکٹس کا ٹریلر پہلے ہی فلم بینوں میں مشہور ہوچکا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ فلم بھی شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔

سنگھم 2 :سال 2012 کی بلاک بسٹر فلم سنگھم کا سیکوئل بھی رواں برس سامنے آئے گا جس میں اجے دیوگن اور روہت شیٹھی کی ٹیم ایک بار پھر اپنا جادو جگانے کی کوشش کرے گی۔

جے ہو: آج سلمان خان کا نام بلاک بسٹر کی ضمانت بن چکا ہے، عوام انہیں ڈیڑھ برس بعد بڑی اسکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، جے ہو کے پہلے ٹریلر نے ہی پرستاروں کے دلوں کو گرما دیا ہے اور وہ بے تابی سے 26 جنوری کو اس فلم کی ریلیز کا انتظار کرنے لگے ہیں۔

فینٹم: کچھ ڈائریکٹرز کا نام ہی فلم بینوں کو کھینچنے کی ضمانت بن جاتا ہے اور کبیر خان بھی ان میں سے ایک ہیں۔ مزید یہ کہ فینٹم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف جیسے کامیاب ستارے بھی موجود ہیں۔

میری کوم: راکیش اوم پرکاش مہرہ کی 2013 میں فلائنگ سکھ کے لقب سے مشہور اولپمک ایتھلیٹ ملکھا سنگھ پر کامیاب 'بھاگ ملکھا بھاگ' کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم ایک مشہور انڈین باکسر کی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے۔ تیوار بونی کپور طویل عرصے بعد دوبارہ فلمی دنیا میں واپس آئے ہیں۔ اس فلم میں وہ اپنے بیٹے ارجن کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ میری کوم 2003 میں تیلگو بلاک بسٹر فلم 'اوکاڈا' کا ری میک ہے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض امیت شرما سرانجام دیں گے۔

فین: دو ہزار چودہ میں کنگ خان کی فلم فین (مداح) بھی پیش ہوگی۔ یش راج کی اس فلم میں شاہ رخ خان ایک مداح کا کردار نبھائیں گے۔ رواں سال کے اختتام پر نمائش کے لیے پیش ہونے والی اس فلم کے بارے میں سٹار خان کہتے ہیں کہ 'فین' ان کے مداحوں کو ایک خراج تحسین ہوگی۔