• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دنیا بھر میں نئے سال کا جشن

شائع January 1, 2014

دنیا بھر میں نئے سال کا پرتپاک استقبال کیا گیا، دو ہزار چودہ سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں شروع ہوا۔

اسی طرح پڑوسی ملک آسٹریلیا میں ہزاروں لوگ سڈنی کے مشہور ہاربر بریج پر جمع تھے جہاں شاندار آتش بازی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

ایشیائی ملکوں میں بھی نئے سال کی تقریبات ہوئیں، یہاں تک کہ شمالی کوریا جیسی تنہائی پسند ریاست بھی ان تقریبات کا حصہ بنی۔

کچھ اسی طرح کے مناظر یورپ میں بھی نظر آئے، یہاں ہزاروں لوگ پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے خوشیاں مناتے دکھائی دیے۔

ادھر برازیل نے ریو ڈی جنیرو میں شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا۔

روس میں کریملن آتش بازی کی روشنیوں میں نہایا رہا لیکن حال ہی میں شمالی روس میں دو خودکش حملوں کے بعد ریڈ سکوائر میں سخت سیکورٹی دیکھنے میں آئی۔

عالمی ریکارڈ بنانے کی کوششوں میں مصروف دبئی نے پچاس کلومیٹر طویل رقبے پر آتش بازی کا انتظام کر رکھا تھا۔

اور سب سے آخر میں جب نیو یارک میں آدھی رات ہوئی تو ٹائم سکوائر پر روایتی انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔