• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گوہر خان بگ باس کی فاتح

شائع December 30, 2013

ہندوستان کی مقبول ٹی وی سٹار اور ماڈل گوہر خان نے ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کا ساتواں سیزن جیت لیا ہے، اس سے پہلے بھی بگ باس کے تین سیزن خواتین جیت چکی ہیں۔

گرینڈ فنالے میں گوہر خان نے تنیشا مکھرجی کو شکست دی اور انھیں 50 لاکھ روپے کا انعام ملا۔

گوہر خان نے بگ باس کے گھر پر 104 دن جبکہ تنیشا نے 105 دن گزارے۔

تنوجا کے مطابق انھیں اپنی بیٹی پر فخر ہے جس نے پورے 105 دن بگ باس کے گھر میں مکمل اچھائی، سچائی اور ایمانداری سے گزارے۔

ان کے مطابق سیزن کے سارے واقعات انہوں نے دیکھے اور جب ان کی بیٹی اس شو میں روتی تھی تو وہ بھی گھر پر روتی تھیں۔

گذشتہ ماہ نومبر کے ناظرین نے بگ باس کے اینکر سلمان خان پر مسلسل جانبداری کے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان بگ باس کے گھر میں موجود گوہر خان کو بلاضرورت اپنی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔

گوہر خان اداکارہ نگار خان کی بہن ہیں اور انھوں نے سنہ 2003 میں ’مس انڈیا: دا مسٹری‘ میں اداکاری کی تھی۔ یہ فلم فلاپ ہو گئی تھی گوہر  ماڈل ہیں اور کئی آئٹم گانوں کے سبب انھوں نے اپنی پہچان قائم کی ہے۔

بگ باس ہندوستان میں ایک بے حد مقبول ترین ریئلٹی شو ہے اور سلمان خان مسلسل کئی سال سے اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Paristan-E-Mohabbat Dec 30, 2013 05:17pm
buth dukh hua