• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

ہندوستان میں سائیکل بم دھماکا، چار افراد ہلاک

شائع December 27, 2013
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سائیکل کے ساتھ باندھا گیا تھا، لیکن انہوں نے ابھی تک واقعہ میں ملوث کسی گروپ یا شخص کی نشان دہی نہیں کی۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سائیکل کے ساتھ باندھا گیا تھا، لیکن انہوں نے ابھی تک واقعہ میں ملوث کسی گروپ یا شخص کی نشان دہی نہیں کی۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔

نئی دہلی: ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں ایک اسکول کے قریب سائیکل پر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

جمعرات کو پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں پولیس اور ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ضلع بجرا پاڑا میں ہونے والے اس دھماکے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سائیکل کے ساتھ باندھا گیا تھا، لیکن انہوں نے ابھی تک واقعہ میں ملوث کسی گروپ یا شخص کی نشان دہی نہیں کی۔

حالیہ مہینوں کے دوران ہندوستان میں سرگرم مقامی عسکریت پسند تحریکوں نے جان لیوا بم حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں ریاست بہار میں اسی طرح کے ایک حملے میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025