• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ کی ناکام شادیاں

شائع December 27, 2013

بولی وڈ کے سپر ہیرو کا اعزاز رکھنے والے ریتک روشن کچھ روز قبل اپنی بیوی سے علیحدہ ہوگئے جس کی فی الحال تو کوئی خاص وجہ سامنے نہ آسکی لیکن فلمی صنعت کا یہ کوئی واحد جوڑا نہیں جو الگ ہوگیا بلکہ ایسی ناکام شادیاں ہر دور میں سامنے آتی رہی ہیں، مختصر نظر ڈالتے ہیں۔

بولی وڈ اسٹار ریتک روشن اور سوزانے روشن کی شادی 13 سال بعد ٹوٹ گئی جس کا ان کے مداحوں کو بے حد دکھ ہوا ہے۔

اداکار منیشا کوئرالہ کی بھی ایک بزنس مین سمرت دلال سے شادی دو سال بعد ختم ہوگئی ہے۔

اسی طرح بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اس وقت کرن راﺅ کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں تاہم وہ اس سے پہلے پندرہ سال تک رینا دتہ کے شوہر رہے اور پھر یہ تعلق طلاق پر اختتام پذیر ہوا۔

جنوب کے معروف اداکار کمل ہاسن نے بھی اداکار ساریکا کے ساتھ شادی کی تاہم یہ تعلق بھی دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ختم ہوگیا۔

سیف علی خان نے کرینہ کپور سے پہلے امریتا سنگھ کے ساتھ زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا مگر یہ شادی بھی تیرہ سال سے زیادہ نہیں چل سکی۔

سنجے دت اور ریہا پلائی بھی شادی کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہوئے۔

بولی وڈ کے لیجنڈ گلوکار کشور کمار نے بھی ایک اداکار یوگیتا بالی سے شادی تو کرلی مگر یہ تعلق دو سال بعد ہی ختم ہوگیا۔

بولی وڈ کے پہلے سپر اسٹار کا اعزاز حاصل کرنے والے راجیش کھنہ نے فلم بوبی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکار ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی مگر 11 سال بعد ہی فلمی مصروفیات اور دیگر تنازعات کی وجہ سے یہ جوڑا بھی الگ ہوگیا۔