• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نکولس کیج اِن ایکشن

شائع December 27, 2013

ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار، فلمساز و پروڈیوسر نکولس کیج کی نئی ایکشن کرائم تھرلر فلم 'ٹوکاریو' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایت کار پاکو کابیزاس کی اس فلم میں نکولس کیج کے ساتھ راشل نکو لز، پیٹر اسٹورمیئر، ڈینی گلووَر، میکس ریان اور جوڈ لارمنڈ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مائیکل مینڈلسن اور رچرڈ ریونڈا ڈیل کاسٹرو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی روسی مافیا کے گرد گھومتی ہے۔

جو جرائم کی دنیا چھوڑ دینے والے شخص پال میگوائر (نکولس کیج) سے اپنا پرانا حساب کتاب برابر کرنے اور بدلہ لینے کیلئے اس کی بیٹی کو اغوا کرلیتے ہیں۔

جس کے بعد وہ دوبارہ اپنا گروہ متحرک کرکے خود ہی انصاف کرنے نکل پڑتا ہے۔

ہینی بل پکچرز کے اشتراک سے بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 'ٹوکاریو' امیج اینٹرٹینمنٹ کے تحت اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔