• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاک فضائیہ میں جے ایف - 17 تھنڈر طیارہ کی شمولیت

شائع December 18, 2013
جے ایف - 17 تھنڈر طیارہ فائل فوٹو۔۔۔۔
جے ایف - 17 تھنڈر طیارہ فائل فوٹو۔۔۔۔

کامرہ: پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس نے ملکی طور پر تیار کردہ 50واں جے ایف -17تھنڈر طیارہ بدھ کو باضابطہ طور پر پاکستان فضائیہ کے سپرد کر دیا ہے۔

جے ایف - 17تھنڈر ایک ملٹی رول طیارہ ہے جسے چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے تعاون سے پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

رول آؤٹ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم محمد نواز شریف تھے۔

تقریب میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل راشد محمود، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز‘ چین کے سفیر اور چینی ایوی ایشن انڈسٹری کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ میں جے ایف 17تھنڈر طیارہ کی شمولیت کی اہمیت اجاگر کی۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ پاک فضائیہ کی آپریشنل ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا جس کی شمولیت سے پی اے ایف لڑاکا طیاروں کے پرانے فلیٹ کو تبدیل کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ایوی ایشن انڈسٹری اور پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے درمیان قریبی تعاون ہے اور جے ایف 17پراجیکٹ اس حوالے سے مضبوط ترین تعلق ہے۔

قبل ازیں پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین ائیرمارشل سہیل گل خان نے پروگرام ریویو پیش کیا اور کوپروڈکشن پراجیکٹ کے نمایاں پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024