• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مشرف غداری کیس: خصوصی عدالت کی تشکیل کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

شائع December 17, 2013
سابق صدر پرویز مشرف ، فائل فوٹو۔۔۔
سابق صدر پرویز مشرف ، فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے لیے قائم خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق انٹراکورٹ اپیل ریاض حنیف راہی نے دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خصوصی عدالت آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ درخواست میں وزارت قانون اور وزارت داخلہ، خصوصی عدالت کے رجسٹرار اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھِی فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوئل میں وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی مہینے، سپریم کورٹ نے مشرف کے خلاف غدادری کا مقدمہ چلانے کے لئے ایک خصوصی ٹریبونل قائم کرنے کے لئے حکومتی درخواست کو قبول کر لیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے اس سے قبل بھی مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے لیے قائم خصوصی عدالت کے قیام کے خلاف درخواست خارج کی تھی۔

تیرہ دسمبر کو سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف غداری کیس کے لئے قائم خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو چوبیس دسمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا تھا۔

سابق صدر پرویز مشرف پر 3 نومبر 2007 کو ماورائے آئین اقدامات، اعلٰی عدلیہ کے ججوں کو نظر بند اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی فوجی آمر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024