• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

غداری کیس: مشرف 24 دسمبر کو طلب

شائع December 13, 2013
سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف—فائل فوٹو۔
سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کو غداری کیس کے لئے قائم خصوصی عدالت نے چوبیس دسمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی فوجی آمر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلے گا۔

اس مقصد کیلئے خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو آئین توڑنے کے الزام میں 24 دسمبر کو کٹہرے میں طلب کرلیا ہے۔

پرویز مشرف غداری کیس کیلئے خصوصی عدالت کے ججوں کا اجلاس جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں وفاقی شرعی عدالت میں ہوا جس میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاورعلی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے دائرحکومتی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے بتایا کہ مشرف غداری کیس ریکارڈ پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی درخواست داخل ہو گئی ہے اور خصوصی عدالت نے سابق صدر کو 24 دسمبرکو طلب کرلیا ہے۔

قبل ازیں خصوصی عدالت کے رجسٹرار نے عدالت کو نیشنل لائبریری میں منتقل کرنے کیلئے خط لکھا جس پر وزارت قانون کے حکام نے خصوصی عدالت کے ججوں سے ملاقات کی اور کیس کی سماعت نیشنل لائبریری میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم غداری کیس کے دفتری امور وفاقی شرعی عدالت میں ہی نمٹائے جائے گے۔

وفاقی حکومت نے اکرم شیخ ایدووکیٹ کو پراسیکیوٹر مقرر کیا ہےجبکہ شریف الدین پیرزادہ کی سربراہی میں سات رکنی ٹیم غداری کیس میں پرویز مشرف کا دفاع کرے گی۔

تبصرے (2) بند ہیں

نورین خان Dec 13, 2013 09:10pm
صحافیوں کا کام عوام تک اہم خبریں پہنچانا ہے. خصوصی فوٹیج صرف جیو نیٹ ورک تک رسائی دینا اور دیگر نیوز چینلز کے خلاف امتیازی سلوک کرنا مناسب نہیں. یہ ایک ایسی صورتحال ہے جس پر کسی صحافیوں کا کنٹرول نہیں، اور اس سے دوسرے خبریں ذرائع ابلاغ کی درجہ بندی اور ساکھ کو متاثر کرتی ہے.
abu ahmed qaisrani Dec 13, 2013 09:42pm
SWISS CASE KI TARAH IS SAY BHI KOI NATIJA NAHI NIKLAY GA BAS QAUM KA PESA KHARCH HO GA CHAND MAN PASSAND WAKILON KO MILLIONS DE DIAY JAEN GAY

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024